دوشنبه 05/می/2025

عالمی خبریں

روس میں مسافر طیارے کا حادثہ:88 افراد ہلاک

روس کی ہنگامی صورت حال کی ترجمان آئیرینا اندریانوفا نے بتایا کہ مسافر طیارہ دارالحکومت ماسکو سے سائبیریا کے شہر پرم جارہاتھا کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح سواتین بجے اپنی منزل سے تھوڑے فاصلے پرگر کر تباہ ہوگیا.

نئی دہلی میں سات بم دھماکے:10 افراد ہلاک ،60 سے زیادہ زخمی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہفتہ کی شام یکے بعد دیگرے سات بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 10افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں.

ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کی مدد کرنی چاہیے: سارہ پیلن

امریکی ری پبلکن پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار سارہ پیلن نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف امریکی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسلامی دہشت گردی روکنے کے لیے جو کچھ ممکن ہو ضرور کرنا چاہیے۔

سوڈانی صدر کے وارنٹ گرفتاری کے جلد اجراء کا امکان نہیں،آئی سی سی

بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹرنے کہا ہے کہ سوڈان کے صدرعمرالبشیر کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بارے میں فیصلہ کا وسط اکتوبر میں امکان نہیں اور اس حوالے سے فیصلہ بعد میں آئے گا.

فلسطینی اسرائیلی مذاکرات سے امریکہ سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

لبنانی مذہبی اسکالر محمد حسین فضل اللہ نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل سے مذاکرات سے متنبہ کیا ہے-

بھارتی وزیراعظم سے امریکہ‘ اسرائیل سمیت 5 ممالک کے ملٹری اتاشیوں کی ملاقاتیں

بھارت، امریکہ نیوکلیئر معاہدے کی منظوری اور یورینیم کی خریداری جیسے امور پر گفتگو کیلئے جمعہ کو امریکہ‘ اسرائیل‘ روس‘ جرمنی اور فرانس کے ملٹری اتاشیوں نے وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

11ستمبر حملوں کے ذمہ داروں کے تعین میں عدم اتفاق:سروے

امریکا پر11ستمبر کے حملوں کے سات سال کے بعد بھی بیشتر لوگ اس بات میں یقین نہیں رکھتے کہ القاعدہ ان حملوں کی ذمہ دار ہے یا پھروہ حملوں کے ذمہ داروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے.یہ بات بدھ کے روز جاری کئے گئے ایک عالمی سروے میں بتائی گئی ہے.

چینی مسلمانوں پررمضان میں ڈاڑھی بڑھانے اور پردے کی پابندی

چین کے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں مقدس اسلامی مہینے رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں پر نئی پابندیاں عاید کر دی گئی ہیں.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی لبنان میں کاربم دھماکے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب کاربم دھماکے کی مذمت کی ہے اور متحارب فریقوں پر صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے.بم دھماکے میں ایک دروزی سیاستدان ہلاک ہوگئے تھے.

وینزویلا نے امریکی سفیر کو ملک بدرکردیا، تیل بند کرنے کی دھمکی

وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے اپنے اتحادی ملک بولیویا سے اظہار یک جہتی کے طور پرکیراکس میں متعین امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے اوردھمکی دی ہے کہ اگر ان کی حکومت پر حملہ کیا گیا تووہ امریکا کو خام تیل کی برآمد بند کردیں گے.