دوشنبه 05/می/2025

عالمی خبریں

جنوبی افریقہ:امبیکی صدارت سے’الگ‘

جنوبی افریقہ کے صدر تھابو امبیکی نے حکمران افریقن نیشنل کانگریس کی جانب سے استعفے کے مطالبے کے بعد عہدۂ صدارت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

عراق کی میڈیا یونین کے سربراہ بم دھماکے میں زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں صحافیوں کی مرکزی تنظیم کے سربراہ قاتلانہ بم حملے میں زخمی ہوگئے ہیں.

روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کا نیا اقدام مسترد کردیا

روس ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کا مخالف ہے .یہ بات روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کے روزامریکا کے اس انتباہ کے بعد کہی ہے جس میں اس نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بارے میں خبردارکیا تھا.

بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعے پر دو روزہ مذاکرات ناکام ہو گئے

بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعے پر مذاکرات ناکام ہو گئے۔ دونوں ملکوں کے سینئر دفاعی حکام چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں دیرینہ سرحدی تنازعے کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

امریکا ایران پر حملے کے لئے جارجیا کو استعمال کر سکتا ہے:روس

روس نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر حملے کے لئے جارجیا کو اگلے مورچے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے اور اگر نیٹو ممالک نے ماسکو کے خلاف مخاصمانہ پالیسیوں کو ختم نہ کیا تو روس افغانستان میں نیٹو کی کارروائیوں کے لئے اپنی فضا کی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردے گا۔

ڈچ وزیر خارجہ کا مراکش سے جاسوسی پر احتجاج

ہالینڈکے وزیرخارجہ نے جمعرات کے روزمراکش کی جانب سے جاسوسی کی مبینہ کوشش پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں مراکش نے اپنے دوسفارتکاروں کوواپس بلا لیا ہے.

مغرب کو روسی اقدامات کی مزاحمت کرنی چاہئے:کنڈولیزارائس

امریکا کی وزیر خارجہ کنڈولیزارائس نے جمعرات کے روزاپنی ایک سخت تقریر میں کہا ہے کہ مغرب کو روس کے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے جو بڑی تیزی سے مطلق العنان حکمرانی کی جانب بڑھ رہا اور جارح ہوتا جارہا ہے.

ایران کی فوجی فرموں پر امریکی پابندیاں عاید

امریکا نے بدھ کے روزایران کی چھے فوجی فرموں پر پابندیاں عاید کردی ہیں.امریکا کے محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کمپنیاں ان گروپوں کی ملکیتی یاان کےکنٹرول میں ہیں جو ایران کے جوہری اوربیلسٹک میزائل پروگراموں کے لئے آلات مہیا کرتے ہیں.

اسرائیل حملہ کرنے کی کمزورپوزیشن میں ہے:ایران

ایران کے صدرمحموداحمدی نژادنے اپنے ملک کے خلاف اسرائیلی حملے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت صہیونی ریاست کمزور پوزیشن میں ہے.

شاہ حسین کے ذاتی معالج نے اسرائیل سکونت اخیتار کر لی

اردن کے آنجہانی بادشاہ حسین کے خاندانی معالج اور شام کی فرانسیسی نژاد خاتون اول اسماء اسد کے والد کے قریبی دوست ڈاکٹر رومیو فاخط نے گزشتہ دنوں اسرائیل میں سکونت اختیار کر لی۔