پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

مصر میں یہودی آثارقدیمہ کا میوزیم قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

مصر میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر محسن ربیع نے کہا ہے کہ ان کا مصر میں یہودی تاریخی نواردات کو میوزیم بنائے رکھنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے

عراقی قیادت کا امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کی منظوری سے انکار

عراق کی سیاسی قیادت نے ملک میں اس سال کے اختتام کے بعد امریکی فوجیوں کی تعیناتی برقرار رکھنے کے بارے میں متنازعہ سکیورٹی معاہدے کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے

دبئی میں گٹیکس نمائش کا افتتاح، شیخ محمد مہمان خصوصی

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشدالمکتوم نے اتوار کو گٹیکس نمائش کا افتتاح کیا ہے۔

اسرائیلی سرحدی خلاف ورزیوں پرلبنان کی اقوام متحدہ کو رپورٹ

لبنان کے وزیراعظم فواد سینورا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون کے نام دوخط بھیجے ہیں جن میں اسرائیل پرالزام لگایا گیا ہے کہ وہ دھمکیوں کے ذریعے لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور کلسٹر بموں کی جگہوں کی نشاندہی کرنے والے نقشے دینے سے انکار کر رہا ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان خوراک پر تنازعہ

لبنان اور اسرائیل کے درمیان زمین پر جنگ کے بعد اب خوراک پر تنازع کھڑاہوگیا ہے- لبنانی تاجراسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر غور کررہے ہیں-

فتح کی جنرل کانفرنس کے حوالے سے انتظامی کمیٹی شدید اختلافات کا شکار

فتح کے چھٹی جنرل کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے فتح پارٹی کی انتظامی کمیٹی شدید پھوٹ کا شکار ہے اور انتظامی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ پر پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہوگیا ہے-

بغدار میں امریکا عراق سکیورٹی معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع سے متعلق امریکا عراق سکیورٹی معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیاہے اورشیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے ملک کی پارلیمنٹ پر زوردیا ہے کہ وہ معاہدے کومسترد کردے

شاہ عبداللہ دوم مشرق وسطیٰ امن عمل کے بارے میں مایوس

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اپنے ایک انٹرویو میں اس شک کا اظہارکیا ہے کہ 20 جنوری 2009ء کوامریکی صدر بش کی سبکدوشی کے وقت فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان امن سمجھوتہ طے پاسکے گا.

اردنی تنظیم کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اردن میں صہیونی نسل پرستی کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم نے حکومت اور تاجر برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی نسل کشی کے اقدامات کے تناظر میں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے-

”امریکی کمانڈر کے بیان نے پوزیشن خطرے میں ڈال دی”:عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے امریکی فوج کے کمان داراعلیٰ جنرل رے اوڈائیرنو کے اس بیان میں پر کڑی تنقید کی ہے