
شام کے سرحدی علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹر کا حملہ ،8 افراد ہلاک
پیر-27-اکتوبر-2008
عراق سے ملحقہ شام کے سرحدی علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹرحملہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
پیر-27-اکتوبر-2008
عراق سے ملحقہ شام کے سرحدی علاقے میں امریکی ہیلی کاپٹرحملہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
پیر-27-اکتوبر-2008
2008ء کا امن نوبل انعام پانے والے مارٹی احتساری نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لئے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہ پانے پر شرمندہ ہیں.
اتوار-26-اکتوبر-2008
خادم الحرمین الشریفین عبد اللہ نے مالیاتی بحران سے بچانے کے لیے سعودی کریڈٹ بینک کو دس ارب ریال دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
اتوار-26-اکتوبر-2008
برازیل کے صدر لولاڈی سلوا نے کہا ہے کہ برازیل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے-
جمعہ-24-اکتوبر-2008
ترکی کی ایک اعلیٰ عدالت نے اسلامی جڑیں رکھنے والی حکمران جماعت اے کے پارٹی کو کالعدم قرارنہ دینے کے فیصلہ کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم رجب طیب اردگان اور پارٹی کے دوسرے اہم ارکان سیکولر مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں.
جمعہ-24-اکتوبر-2008
چاڈاور سوڈان نے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے اور دوہفتے میں اپنے اپنے سفیروں کو ایک دوسرے کے ملک میں بھیجنے سے اتفاق کیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باغیوں کے حملوں کے بعد مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے.
جمعہ-24-اکتوبر-2008
اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے سعودی عرب کی جانب سے تجویز کردہ امن منصوبہ قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے-
جمعہ-24-اکتوبر-2008
عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزیرمحنت کے قافلے پرخودکش کاربم حملے میں تیرہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ہیںجبکہ وسطی صوبہ بابل کا سکیورٹی کنٹرول عراقی فورسزکے حوالے کردیا گیا ہے.
جمعہ-24-اکتوبر-2008
لبنان کی مزاحمتی تحریک "حزب اللہ" کے سربراہ حسن نصر اللہ کو زہر دیکر ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی پارلیمنٹ کے رکن حسین الحاج حسن نے عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان اطلاعات کو "من گھڑت اور بے بنیاد" قرار دیا ہے۔
جمعہ-24-اکتوبر-2008
امریکا اوراسرائیل جیسے ممالک جمہوریت کا نمونہ اور علم بردار بننے کے باوجود آزادی صحافت کے میدان میں بیشترعرب ممالک سے نچلے درجے پر واقع ہیں