
لبنان:اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں دوافراد گرفتار
ہفتہ-1-نومبر-2008
لبنان میں دوافراد کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے.لبنانی فوج نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں کو آرمی انٹیلی جنس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے حساس کیمرے اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں.