سه شنبه 13/می/2025

عالمی خبریں

فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق سیمینار کی تیاریاں

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے ’’مرکز برائے حق واپسی‘‘ کے ڈائریکٹر اور’’ انٹرنیشنل اینڈ عرب رائٹ آف ریٹرن فورم‘‘ کے رکن ماجد زیر نے فلسطینی مہاجرین کے حق واپسی سے متعلق مختلف سیمینار کے اہتمام کا اعلان کیا ہے-

عراق سے برطانوی فوجیوں کی واپسی کا نظام الاوقات طے نہیں ہوا،برطانیہ

برطانیہ نے کہا ہے کہ عراق سے اس کے چار ہزار فوجیوں کی واپسی کا نظام الاوقات ابھی طے نہیں ہوا۔لندن میں برطانوی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تقریباً چار ہزار فوجیوں کی واپسی کے لئے ابھی کوئی نظام الاوقات طے نہیں ہوا۔

بارک اوباما کی ہیلری کلنٹن کو وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش

نومنتخب امریکی صدر بارک اوباما نے سینیٹر ہیلری کلنٹن کو وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کر دی ۔ا

شاہ عبد اللہ۔بش ملاقات میں امن اور مالیاتی بحران پر تبادلہ خیال

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جارج بش اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ بن العزیز کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں اسرائیل۔فلسطین تنازعہ اور عالمی مالیاتی بحران کے سلسلے میں اختتام ہفتہ ہونے والی کانفرنس کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امن مذاکرات اگلے سال ماسکو میں ہوں گے

مشرقِ وسطی مذاکرات میں شریک کوارٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی امن مذاکرات میں پیش رفت کے لیے اگلے سال ماسکو میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

عراقی فوجی نے دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

عراقی فوج کے ایک سپاہی نے دو امریکی فوجیوں کو بدھ کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ امریکی فوجی نینوا صوبے میں ایک مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات تھے۔ عراقی پولیس اور مقامی مردہ خانے کے ایک افسر نے دو امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

عمر البشیر نے شورش زدہ درفور میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے جنگ سے تباہ حال مغربی صوبے درفور میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی فرمانروا اقوام متحدہ کی بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کریں گے

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں مذہبی رواداری اپنانے کی ضرورت پر زور دیں گے تاکہ مغرب کو اسلام کی اصل روح سے روشناس کرایا جا سکے۔

روس اور اسرائیل نے بھارتی فضائیہ کو 24 جنگی طیارے فراہم کردیئے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کو روس اور اسرائیل کی وزارت دفاع نے 24جنگی طیارے انڈین ایئرفورس کے حوالے کئے ہیں۔

ایندھن کی بندش سے غزہ میں انسانی سانحہ پیش آسکتا ہے: یورپی مہم

غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوشاں یورپی مہم نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو اگر ایندھن کی فراہمی شروع نہ کی تو انسانی سانحہ پیش آسکتا ہے- یورپی مہم کے سربراہ ڈاکٹر عرفات ماضی نے کہا ہے کہ بجلی بند ہونے سے ہسپتالوں پر موت کا سایہ منڈلا رہا ہے-