پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

ایران کے خلاف بھرپور قوت استعمال کی جائے:اسرائیل

اسرائیل کے نگران وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے ایران کے خلاف بھرپور بین الاقوامی مہم چلانے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کو طاقت کے استعمال کے ذریعے ختم کیا جانا چاہئیے.

انڈونیشا:دوشدید زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ

انڈونیشیا کے مشرقی علاقے میں اتواراور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریخترسکیل پر شدت 7.7 اور 6.0 تھی.شدید زلزلے کے بعد 620 میل،ایک ہزار کلومیٹر تک ساحلی علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے.

اقوام متحدہ طاقت سے فلسطینی عوام کے حقوق واگزار کرائے: یمن

یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق طاقت کے ذریعے انہیں فراہم کرائیں-

عربوں کے خلاف بیان پر عمانوایل کی معذرت

امریکی صدر باراک اوباما کے وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف عمانوایل نے عرب کمیونٹی سے اس بات پر معذرت طلب کی ہے کہ ان کے والد نے بیان میں عربوں کی دل شکنی کے الفاظ استعمال کیے تھے-

فلسطینیوں کے حق واپسی سے متعلق سیمینار کی تیاریاں

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے ’’مرکز برائے حق واپسی‘‘ کے ڈائریکٹر اور’’ انٹرنیشنل اینڈ عرب رائٹ آف ریٹرن فورم‘‘ کے رکن ماجد زیر نے فلسطینی مہاجرین کے حق واپسی سے متعلق مختلف سیمینار کے اہتمام کا اعلان کیا ہے-

عراق سے برطانوی فوجیوں کی واپسی کا نظام الاوقات طے نہیں ہوا،برطانیہ

برطانیہ نے کہا ہے کہ عراق سے اس کے چار ہزار فوجیوں کی واپسی کا نظام الاوقات ابھی طے نہیں ہوا۔لندن میں برطانوی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تقریباً چار ہزار فوجیوں کی واپسی کے لئے ابھی کوئی نظام الاوقات طے نہیں ہوا۔

بارک اوباما کی ہیلری کلنٹن کو وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش

نومنتخب امریکی صدر بارک اوباما نے سینیٹر ہیلری کلنٹن کو وزیرخارجہ بنانے کی پیشکش کر دی ۔ا

شاہ عبد اللہ۔بش ملاقات میں امن اور مالیاتی بحران پر تبادلہ خیال

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر جارج بش اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ بن العزیز کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں اسرائیل۔فلسطین تنازعہ اور عالمی مالیاتی بحران کے سلسلے میں اختتام ہفتہ ہونے والی کانفرنس کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امن مذاکرات اگلے سال ماسکو میں ہوں گے

مشرقِ وسطی مذاکرات میں شریک کوارٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی امن مذاکرات میں پیش رفت کے لیے اگلے سال ماسکو میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

عراقی فوجی نے دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

عراقی فوج کے ایک سپاہی نے دو امریکی فوجیوں کو بدھ کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ امریکی فوجی نینوا صوبے میں ایک مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات تھے۔ عراقی پولیس اور مقامی مردہ خانے کے ایک افسر نے دو امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔