چهارشنبه 14/می/2025

عالمی خبریں

امریکا نے غزہ پر زمینی چڑھائی کے لئے اسرائیل کی حمایت کر دی

اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل آٹھویں روز غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری نے بدستور مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے.اس دوران حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر صہیونیوں نے زمینی حملہ کیا تو انہیں زبردست ہزیمت اٹھانا پڑے گی.

حسنی مبارک کا بیان سیاسی ہے: مصری قانون دان

رفح سرحد پر اسرائیلی نگرانی کے حوالے سے صدر حسنی مبارک کے مؤقف کو مصری عدالت عالیہ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل احمد مکی نے غیر قانونی قرار دیا-

اسرائیل نے حملے بند نہ کئے تو صورتحال مزید خراب ہوجائیگی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملے بند نہ کیے تو غزہ میں صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

عرب رہنما اسرائیلی حملے روکنے میں ناکام رہے، حسن نصراللہ

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے عرب دنیا کے رہنماؤں کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیل زمینی حملہ کرنا چاہے تو اس کی مرضی، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنا چاہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری گورڈن جونڈرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ چاہے فضائی حملہ کرے یا زمینی لیکن اس دوران عام شہریوں سے بچنے کی کوشش کرے۔

برطانوی ٹیلی کام فرم نے اسرائیلی کمپنی سے کاروباری تعلق ختم کر لیا

برطانیہ کی ایک ٹیلی کمیونیکیشنز فرم ''فریڈم کال''نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کے طور پرایک اسرائیلی کمپنی ''موبائل میکس ''سے اپنا ہر طرح کا کاروباری تعلق اور تعاون ختم کردیا ہے.

مزاحمت سے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر حمایت حاصل ہوئی ہے

اردن کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر عبداللطیف عربیات نے کہاہے کہ مزاحمت کی وجہ سے آج مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی سطح پر جو حمایت حاصل ہوئی ہے وہ کبھی نہ تھی -

غزہ میں انسانی صورتِ حال سنگین ہے: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں حالات اتنے خراب ہیں کہ لوگوں نے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں کھانا تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بھارتی کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

غزہ پراسرائیل کی طرف سے کیے گئے فضائی حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں اور وسیع پیمانے پر تباہی کے خلاف بھارت کے زیر کنٹرول کشمیرمیں کئی مقامات پر مقامی مسلمانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

اسرائیلی حکمرانوں کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے،ایران

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر اسرائیلی حکمرانوں کیخلاف ہیگ ٹربیونل میں مقدمہ چلایا جائے