جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی خبریں

چلی فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمےمیں فریق ممالک میں شامل

چلی کے صدر گیبریل بورچ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے الزام میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر مقدمے میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دے گا۔

یمن میں امریکی-برطانوی جارحیت کے نتیجے میں 16 افراد شہید

یمن کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب امریکی اور برطانوی طیاروں سے کی گئی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم سولہ افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

انصار اللہ کے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے دس جہازوں پر حملے

جمعرات کو یمنی مزاحمتی فورسز انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اسرائیلی قابض دشمن سے منسلک بحری جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجتہی کے طور پر اسرائیلی ریاست اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں کے خلاف حملوں کی تعداد اور معیار میں مزید اضافہ کیا جائےگا۔

غزہ پر جنگی جرائم، ایک اورامریکی عہدیدار مستعفی

امریکی حکومت کی طرف سے شائع کردہ حالیہ رپورٹ سے اختلاف کرنے والی دفتر خارجہ کی امریکی عہدیدار نے استعفا دے دیا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مندرجات سے اختلاف کرنے والی افسر نے استعفیٰ دے دیا۔

آئرلینڈ باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

آئرلینڈ نے بھی باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی مملکت کے ساتھ مکمل تعلقات کےقیام کا عزم کیا ہے۔

اسپین منگل کو باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ منگل کو فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔

صدر رئیسی کا کی وفات کا سانحہ، ایران میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔ اس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سمیت دیگر افراد کی بھی شہادت ہوئی ہے۔

ابراہیمی رئیسی کے ہیلی کاپٹرحادثے پر عوام پریشان نہ ہوں: خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ایرانی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی معاملات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عوام سے پریشان نہ ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’ارنا‘‘ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ وہ صدر رئیسی کی حفاظت کے لیے دعا کر رہے تھے جب وہ ہیلی کاپٹر لے کر جا رہے تھے۔

انصار اللہ نے چوتھا امریکی ڈرون کو مار گرایا

جمعے کے روز یمنی انصار اللہ گروپ نے ایسے مناظر دکھائے جن میں کہا گیا کہ وسطی یمن میں ماریب گورنری کی فضائی حدود میں ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا جا رہا ہے۔

ہسپانیہ نے اسرائیلی بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا، جب اسپین نے ملک کے جنوب مشرق میں کارٹیجینا کی بندرگاہ میں بحری جہاز کو گودی میں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔