جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی خبریں

کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی جاسوسی آلات کی تحقیقات کا حکم دےدیا

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ کولمبیا کی پولیس انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ DIPOL نے سابق صدر ایوان ڈیوک اور ان کی معاشی پالیسیوں کے خلاف قومی مظاہروں کے تناظر میں 2021 میں اسرائیلی جاسوس ایپ "Pegasus" کو خریدا تھا۔

انسانی حقوق خدشات: اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے برطانوی لائسنس منسوخ

برطانوی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے 350 لائسنسوں میں سے 30 کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے برطانیہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نمیبیا نےاسرائیل جانے والے جہاز کو اپنے پانیوں میں داخلے سے روک دیا

افریقی ملک نمیبیا نے فلسطینی عوام کے لیے حمایت اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے مطالبے کے تناظر میں اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے جہاز کو اپنی بندرگاہوں میں لنگرانداز ہونے سے روک دیا ہے۔

آئرلینڈ کا اسرائیل کے ساتھ شراکت داری پر نظرثانی کا مطالبہ

یورپی یونین کے رُکن ملک آئرلینڈ نے یونین کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ہونے والے جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ موجودہ شراکت داری کے معاہدے پر نظرثانی کریں۔

عراق: عین الاسد اڈے پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی

مغربی عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ پر پابندی کا اعلان

بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک کی ایک بڑی دینی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ عبیدالقادر کے مطابق جماعت اسلامی پر پاپندی کا فیصلہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی حملے سے الحدیدہ بندرگاہ کو 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں یمن کی الحدیدہ بندر گاہ کو تقریباً 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ بندر گاہ کے حکام کے مطابق زیادہ نقصان فیول سٹیشن کی تباہی کی وجہ سے ہوا ہے۔

جو بائیڈن نے صدارتی انتخاب لڑنے سے دست برداری کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور صدارت کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین عہد قرار دیا ہے۔

غزہ جنگ کی وجہ سےامریکی وزارت خارجہ کا سینیر عہدیدارمستعفی

امریکی محکمہ خارجہ کا ایک اور عہدیدار غزہ جنگ میں بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت پر مبنی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج مستعفی ہوگیا۔

حلب میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی

شام کے شہرحلب میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔