پنج شنبه 08/می/2025

رپورٹس

محمود عباس غزہ میں کیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں؟

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس آئے روز غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی اقدامات کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں‌ نے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کر دیں جس پرغزہ کے عوام میں شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

پانی فروش عبداللہ ابو طالب کو کس جرم میں شہید کیا گیا؟

حال ہی میں قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں‌ ایک چیک پوسٹ پر 20 سالہ فلسطینی نوجوان عبداللہ ابو طالب کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

غزہ کا گلا گھونٹنے کے بعد تنخواہوں کی بندش کا نیا حربہ!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ دو سال سے غزہ کی پٹی کے عوام کے معاشی قتل عام کے بعد جب ان کا جی نہ بھرا تو انہوں نے شہداء کے اہل خانہ، زخمیوں اور اسیران کے بیوی بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ بنیادوں پر انہیں جاری ہونے والے وظائف سے بھی محروم کردیا۔

‘خان العمدان’ عکا میں خلافت عثمانیہ کی یاد یہودیت کے نشانے پر!

فلسطین کی ان گنت تاریخی یاد گاریں جو گذشتہ سات عشروں سے یہودیانے کی سازشوں کی زد میں ہیں۔ ان میں سے ایک شمالی فلسطین کے شہر عکا میں واقع 'خان العمدان' نامی ایک تاریخی عمارت بھی ہے جو فلسطین میں خلاف عثمانیہ کی دم توڑتی یادگاروں میں سے ایک ہے۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں پر 22 سال سے ناروا تعمیراتی پابندیاں

حال ہی میں لبنانی فوج نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں تعمیراتی سامان لے جانے پرپابندی عاید کردی جس کے بعد فلسطینی حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

‘الاقصیٰ’ کی سیکیورٹی’ کےعنوان سےایم اےکے پہلے مقالے پربحث!

مقبوضہ بیت المقدس کا اسلام کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔ اسی شہر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سفرمعراج کا آغاز کیا اور یہ شہر 'مسریٰ رسول' کہلایا۔ فلسطین کا ابدی دارالحکومت اور مسلم دنیا کا تہذیبی وثقافتی مرکز ہے۔

نئی حکومت، پرانے چہرے، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے حال ہی میں اپنی وفادار حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کو سبکدوش کرتے ہوئے نئی مخلوط حکومت کے قیام کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی صدر کی طرف سے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان اتھارٹی کو درپیش بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

معذور فلسطینی نوجوان کا جانور پالنے کا مشغلہ!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک زندہ دل مگر جسمانی طور پر معذور نوجوان 18 سالہ محمود الحواجری نے اپنی معذوری کو شکست دینے کا قابل قدر کارنامہ انجام دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی نوجوان گذشتہ برس 30 مارچ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا تھا۔

"بٹ کوین” فلسطینی مزاحمت کا مالیاتی سہارا!

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے معاشی اور مالی کمی کےلیے ایک نیا راستہ تلاش کیا ہے۔ یہ نیا راستہ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوین ہے۔

طویل اسیری سمیت صہیونی زندانوں کی سختیاں آزادی کا عزم نہ توڑ سکیں!

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینیوں میں سے بعض صہیونی عقوبت خانوں کی سختیاں برداشت کرئے اپنی زندگی کابیشتر حصہ گذار چکے ہیں مگر اس کے باوجود غاصب اور سفاک صہیونی دشمن ان کے دل سے آزادی کی امنگ اور فلسطین اور اس کی مقدسات سےمحبت کے جذبات کم نہیں کرسکے ہیں۔