
لبنان میں مکان تعمیر کرنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کا انجام جیل!
جمعہ-15-مارچ-2019
لبنان میں پناہ گزین لاکھوں فلسطینیوںکو ریاستی جبر کے طرح طرح کے حربوں کا سامنا ہے۔ اگرچہ لبنانی حکومت فلسطینی پناہ گزینوںکو ہرقسم کی امداد فراہم کرنے اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کےبلند بانگ دعوے کرتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کا سیکیورٹی اور انتظامی کنٹرول سولین کے بجائے فوجی حکام کے ہاتھ میں ہے اور فوج جو چاہتی ہے کرتی ہے۔ اسے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں۔