پنج شنبه 08/می/2025

رپورٹس

بحرین کانفرنس میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرنے والے غداران وطن!

آج 25 جون کو خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکا کی دعوت پر اقتصادی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کا غاصبانہ قبضہ کرانے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ارض فلسطین برائے فروخت نہیں!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ قضیہ فلسطین کو اقتصادی اور مالی منصوبوں کے ذریعے جس ساز کی آڑ میں دبانے کی کوشش کر رہی ہے میڈیا میں اسے 'صدی کی ڈیل' کا نام دیا جاتا ہے۔

نظرانداز کیے جانے والے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف سازش

دنیا بھر میں 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن دیگرپناہ گزینوں اور مہاجرین کے مسائل کے ساتھ خاص طورپر لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے بھی عالمی برادری کی توجہ کا مطالبہ کرتا ہے۔ فلسطینی 71 سال سے جلا وطنی، ملک بدری اور گھر بدری کی ہولناک وادیوں سے گذر رہے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف سات عشروں سے سازشیں ہو رہی ہیں مگر امریکا کی'سنچری ڈیل' اور بحرین اقتصادی کانفرنس فلسطینیوں کے خلاف لمحہ موجود کی بڑی سازشیں ہیں۔

امریکا: کم عمر فلسطینی فلم ساز محمد صفوری کا حیران کن ٹیلنٹ!

فلسطینی جہاں کہیں جاتے ہیں اپنے ہنر اورصلاحیت کا لوہا منواتے ہیں۔ امریکی ریاست ورجینیا میں مقیم ایک نوخیز فلسطینی محمد صفوری نے فلم سازی اور فلم ڈبنگ کے میدان اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا۔

محمد مرسی شہید سے فلسطینی محبت اور صہیونی کیوں‌ نفرت کرتے تھے؟

'ہم سب کے دل بیت المقدس میں ہیں، اے اہل غزہ تم ہم میں سے ہو اور ہم تم سے ہیں"۔ یہ الفاظ مصر کے سابق شہید صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے ہیں جو تاریخ فلسطین میں‌ ہمیشہ امر رہیں گے۔ ڈاکٹر محمد مرسی اپنی زندگی کے اوائل سے شہادت تک قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کے پرزور حامی رہے۔ سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت کے ساتھ اپنے عزم و ارادے پر ثابت قدم رہتے ہوئے عزیمت کی زندگی گذاری۔

ڈاکٹر مرسی کی شہادت، امت کی بے باک اور نڈر آوازخاموش ہو گئی!

مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی زندگی، اسیری اور آخر کار شہادت ہنگامہ خیزی سے بھرپور گذری۔ ان کی شہادت سے صرف مصری قوم ہی نہیں بلکہ پوری عرب دنیا اور عالم اسلام ایک بے باک، نڈر اور ولولہ انگیز قائد سے محروم ہوگئی۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی سفری دستاویزات یا ہتھکڑیاں!

عرب ملکوں میں عارضی طور پر بسائے گئے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات کے کئی پہلو ہیں۔ ان میں ایک بڑا مسئلہ ان کا دوسرے ملکوں کے لیے سفر ہے۔ پہلے تو فلسطینی پناہ گزینوں کو آسانی کے ساتھ سفری دستاویزات اور پاسپورٹ نہیں مل پاتے تھے۔

فلسطینی عہدیدار کے بیٹے کی شادی میں یہودیوں کی شرکت سوالیہ نشان!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر دیر قدیس میں ایک فلسطینی عہدیدار راضی ناصر کے بیٹے کی شادی کی تقریب یہودی آباد کاروں کو مدعو کرنے کی وجہ سے متنازعہ بن گئی۔

باغ بانی کے شوقین صہیونی آرمی چیف کا حقیقی مکروہ چہرہ!

اسرائیل میں رواں سال جنوری میں چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہونے والے جنرل 'آوی کوحاوی' کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا میں اب تک ان کی شخصیت کے مثبت پہلوئوں پر رپورٹس آتی رہی ہیں مگر حال ہی میں عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' نے 'آوی کوحاوی' کی شخصیت کا اصل اور مکرہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے ان کے جنگی مزاج، فلسطینیوں‌پر تشدد، قتل عام اورفلسطینیوں‌کا خونی دشمن ہونے کے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ عبرانی اخبار نے 'آوی کوحاوی' کے 'جنگی نظریے' کی تفصیلات بیان کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ کئی سال سے اپنا الگ سے ایک پلان رکھتے ہیں جسے 'رائزنگ آف' یعنی عروج کا عنوان دیا گیا۔

القدس کی تاریخی املاک کی صہیونی عدلیہ کےحکم پر لوٹ مار!

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود تاریخی املاک اور جائیدادیں یہودیت کی جلاد مشینوں کی زد میں ہونے کے ساتھ ساتھ چوری چُھپے ان کی سودے بازی، مشکوک ڈیلوں کے ذریعے ان پر قبضے اور القدس کے تاریخی تشخص کو تباہ کرنے کی مجرمانہ سازشیں جاری ہیں۔ یہ سب کچھ اسرائیلی ریاست کی نام نہاد عدلیہ کے حکم پر ہو رہا ہے۔