جمعه 09/می/2025

رپورٹس

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مہم کے اہداف ومقاصد!

لبنان میں 6 جون 2019ء سے فلسطینی پناہ گزین ایک نئی مشکل سے دوچار ہیں۔

فلسطینی قیدی جن کی 74 عیدیں صہیونی زندانوں میں گزرگئیں!

مسلم امہ اس وقت عید الاضحیٰ کی تیاریاں کر رہی ہے مگر دوسری طرف اہل فلسطین کی یہ عید بھی ان کے زخموں کو تازہ کرنے کا موجب بنے گی کیونکہ اس وقت 6000 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں اور ان کے اہل خانہ اپنے اسیر پیاروں کے بغیر عید کی کیا خوشی منائیں گے۔ کسی کا بھائی تو کسی ماں کا لخت جگر اور کہیں چھوٹے بچوں کا باپ اور کہیں بچوں اور بچیوں کی ماں صہیونی زندانوں میں قید ہے۔

اشک آور گیس کے گولے اسرائیلی فوج کا آلہ قتل!

عام طور پریہ خیال کیا جاتا ہے کہ آنسوگیس کا مظاہرین کے خلاف استعمال مہلک ثابت نہیں ہوتا مگر صہیونی فوج پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف جس نوعیت کی آنسوگیس کی شیلنگ کرتی ہے وہ انتہائی تباہ کن ہے۔ اس کا اعتراف اسرائیل میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے ایک گروپ 'بتسلیم' نے بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہفتہ وار حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فوج اندھا دھند آنسوگیس کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں مظاہرین شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

الشیخ احمد نمر جہاد، دعوت اور عزیمت کی جہد مسلسل!

فلسطین کی اسلامی تحریک کےممتاز رہ نما الشیخ احمد نمرحمدان 81 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ الشیخ نمرحمدان کی وفات نے پوری مسلم امہ کو سوگوار کردیا۔

حج کی آڑ میں فلسطینی اتھارٹی کی مبینہ بدعنوانی!

ہزاروں فلسطینی اس وقت فرئضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہونے کی تیاری کررہےہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے حج کے شعبے میں منظم کرپشن اور بدعنوانی کی خبروں نے کئی نئے سوالات جنم دیے ہیں۔ حج فیس کی وصولی کے طریقہ کار ، شفافیت کے فقدان اور فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اوقاف کی ہربار کی طرح حجاج کے امور میں مجرمانہ غفلت نے حج جیسی مقدس عبادت کو بھی مشکوک بنا دیا ہے۔

مکانات مسماری کے طوفان کے سامنے فولادی عزم سے کھڑے فلسطینی!

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے لیے ہرآنے والا دن زیادہ مشکل اور کٹھن ہوتا جا رہا ہے۔ فلسطینیوں کی جان ومال ، عزت وآبر اور گھر بار سب دائو پرلگے ہوئے ہیں۔ مگر ان تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود فلسطینی قوم فولادی عزم کے ساتھ صہیونیوں کے اس مجرمانہ طرز عمل اور طوفان کے سامنے کھڑے ہیں۔

‘باری باری گرفتاری’ اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون کی بدترین شکل!

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کی طرف سے بار بار اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے علی الرغم فلسطینیوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ یہ گرفتاریاں صہیونی ریاست کے ساتھ سیکیورٹی اور فوجی تعاون کی بدترین شکل ہیں کیونکہ صہیونی فوج اور عباس ملیشیا نے معصوم فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے باریاں مقرر کررکھی ہیں۔

‘اسرائیل کو مطلوب4 سالہ محمد علیان دنیا کا انوکھا مجرم’!

ذرا تصور کریں ایک چار سالہ بچہ ایک بیگ میں اپنی ضروری چیزیں اٹھائے محمد علیان پولیس تھانے میں پیشی کےلیے جا رہا ہے۔

مجرمانہ غفلت کا شکار مریض فلسطینی اسیران کی حالت زار!

اسرائیلی زندانوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں سیکڑوں ایسے جان لیوا امراض کا شکار ہیں جن کا انجام موت کے سوا کچھ نہیں۔ دوسری طرف ان مریض فلسطینی اسیران کو جہاں طرح طرح کے مظالم اور غیرانسانی ہتھکنڈوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ان بیماروں کو کسی قسم کی طبی سہولت میسر نہیں اور وہ زندانوں میں بے یارو مددگار سسک سسک کر جان دینے پر مجبور ہیں۔

‘محمود عباس کا اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان اور چند سوالات’

حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اعلان کیا کہ آج کے بعد رام اللہ اتھارٹی اسرائیل کےساتھ طے پائے تمام معاہدوں پرعمل معطل کرنے کی جاری ہے۔