
‘العربیہ’ چینل کی اسرائیلی طرف داری پرفلسطینی عوام سیخ پا!
پیر-26-اگست-2019
دبئی سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے'العربیہ' چینل کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو منظم انداز میں بدنام کرنے اور فلسطینیوں کے قاتل قابض اور غاصب صہیونیوں کے حوالے سے نرم رویہ رکھنے پر فلسطینی عوام میں چینل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔