
وسائل کی کمی کے باوجود فلسطینی مزاحمت کی اسرائیل پر فوقیت
منگل-21-جولائی-2020
اسرائیل اب فلسطینی مزاحمت کے ساتھ تمام حفاظتی تنازعات کی تمام لڑیوں کو تھامنے میں ناکام ہے۔ کیونکہ زمینی حقائق اسرائیل کی فنی اور لاجسٹک فوقیت کے باوجود صہیونی ریاست کی کم زوری کا واضح ثبوت ہیں۔ اسرائیلی ریاست کے انٹیلی جنس ادارے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی جاسوسی کے میدان میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی مجاھدین نے وسائل کی کمی کے باوجود اسرائیل کے لیے مخبری کے مقامی نیٹ ورک کو توڑا ہے بلکہ فلسطینی تحریک مزاحمت صہیونی فوج اورانٹیلی جنس اداروں کے اندر نقب لگانے میں کامیاب رہی ہے۔