یکشنبه 17/نوامبر/2024

رپورٹس

فلسطین کے عظیم مجاھد رمضان شلح کی حیات وخدمات پرایک نظر

اسلامی جہاد کے عظیم رہ نما اور فلسطین کے ایک بہادر مرد مجاھد رمضان عبداللہ شلح آخر کار راہی ملک سدھار گئے۔ طویل علالت کے بعد انتقال کرنے والے اسلامی جہاد کے عظیم مجاھد رمضان شلح نےپوری زندگی جہاد فی سبیل اللہ، اپنے وطن اور قضیہ فلسطین کی خدمت میں گذارہی۔

وبا کے دنوں میں ترکی میں فلسطینیوں کی زندگی کیسے گذر رہی ہے؟

کرونا کی وبا نے پوری دنیا میں پھیلے فلسطینیوں کی زندگی کو بھی اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں کرونا کی وبا کیا رنگ دکھاتی ہے اور دنیا بھر میں پھیلے فلسطینیوں کو کن مشکلات سے گذرنا پڑ سکتا ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

لاطینی امریکا میں فلسطینی اسرائیلی آمنے سامنے!

برازیل میں انتہا پسند عناصر کے مسند اقتدار پر فائز ہونے کے بعد صدر گیر پولسونارو نے گذشتہ پندرہ سال سے ملک کی پالیسی کو ایک نئے نہج پر ڈال دیا ہے۔ اس سے قبل برازیل مسلسل پندرہ سال تک قضیہ فلسطین کے دفاع اور اس کی حمایت کرتا رہا ہے مگر اب برازیل قابض صہیونی ریاست کا معاون اور حلیف بن چکا ہے۔

"مرمرہ” جہاز پر اسرائیلی قذاقی کے10 سال

آج سے دس برس پیشتر یورپ، ترکی اور دوسرےممالک کے انسانی حقوق کارکنوں، رضاکاروں، امدادی اداروں کے کارکنوں سیاسی رہ نمائوں نے مل کرفلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کا محاصرہ توڑںے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے فریڈم فلوٹیلا بحری امدادی قافلہ تیار کیا گیا۔

صہیونی بتائیں کہ ذہنی معذور ایاد کو کس جرم میں شہید کیا گیا؟

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے نہتی فلسطینی قوم کے خلاف ریاستی جرائم کا لا متناہی سلسلہ جاری ہے، اس کی تازہ مثال چند روز قبل مسجد اقصیٰ کے دروازے پرایک ذہنی معذور فلسطینی کی بے رحمانہ شہادت کا واقعہ ہے۔

کرونا وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے عوام پانی کی نعمت سے محروم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران غزہ کے بعض علاقے ناقابل رہائش ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے محاصرے اور کرونا کی وبا نے غزہ کے عوام کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔ ان مشکلات میں ایک بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے جس کی زیرزمین مقدار میں تیزی کے ساتھ کمی آ رہی ہے۔ کرونا کی وبا نے غزہ میں پانی کے بحران اور عوام کو درپیش مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔

کیا اسرائیلی معاہدے ختم کرنے سےبین الاقوامی تحقیقات متاثر ہوں گی؟

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے مئی میں اتھارٹی کے "اسرائیل" اور امریکا کے مابین معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان عملی طور پر کوئی نئی بات نہیں ہے۔ صدر عباس اوسلو معاہدے سمیت دیگر تمام معاہدوں کو اس سے قبل بھی ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں مگر ان کے بیانات اور عملی اقدامات میں تضاد ہے۔

عید کے موقعے پر سعودیہ میں قید فلسطینیوں کے خاندانوں پر کیا گذری؟

سعودی عرب کے عقوبت خانوں میں پابند ساسلاسل فلسطینیوں کے اہل خانہ کی ایک اور عید دکھوں، غم اور تکالیف میں گذر گئی۔

وادی السیق کے فلسطینی باشندوں کو ایک اور نکبہ کا سامنا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرق میں وادی السیق کے فلسطینی باشندوں کو النکبہ کے بعد ایک اور نقل مکانی اور ھجرت کا سامنا ہے۔ صہیونی انتہا پسند اور اسرائیلی ریاست وادی السیق کو یہودیانے اور اس کی اراضی پر قبضے کے لیے مصر ہیں۔

شام میں فلسطینیوں کی عید ماضی اور حال کے آئینے میں

شام میں سال ہا سال کی خانہ جنگی نے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ شام میں موجود فلسطینی پناہ گزین بھی ہمہ نوع مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ خوشی اور غمی کے موقعے پر فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات اوربھی بڑھ جاتی ہیں۔ عید کے مواقع آتے ہیں مگر خوشی دیکھنا فلسطینی پناہ گزینوں کے مقدر میں کم ہی ہوتی ہے۔