
یمنی جزیرے پر امارات اور اسرائیل کا مشترکہ جاسوسی اڈا بنانے کا منصوبہ
پیر-14-ستمبر-2020
تقریبا ایک ماہ قبل متحدہ عرب امارات نے تمام عرب، اسلامی اور عالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قابض صہیونی ریاست کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں نے تعلقات کو عملی میدان میں آگے بڑھاتے ہوئے عسکری اور جاسوسی کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کا منصوبہ تیار کیا ہے۔