شنبه 16/نوامبر/2024

رپورٹس

لبنان: غربت اور قرنطینہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی عید

ہرسال کی طرح اس سال لبنان میں فلسطینی پناہ گزین پہلے سے کہیں زیادہ مشکلات کا سامانا کررہے ہیں۔ اس بار عید الاضحیٰ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب لبنان میں فلسطینی پناہ گزین غربت اور کرونا کی وجہ سے قرنطینہ میں کا شکار ہیں۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی عید ماضی کی عیدوں سے بہت مختلف ہے۔

خالد مشعل کے ویژن کےاہم نکات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی بیورو کے سابق سربراہ خالد مشعل کے ساتھ عرب تھنکنگ فورم کے ذریعہ منعقدہ ٹی وی مکالمے کی وسیع گونج کے بعد فورم نے فلسطین کے قومی منصوبے پر خالد مشعل کا ویژن پیش کیا ہے جس میں انہوں‌ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کا کیسے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیل میں مظاہرے، کیا نیتن یاھو کا سیاسی دھڑن تختنے ہونے والا ہے؟

بنجمن نیتن یاھو کئی سال سے اسرائیل میں تواتر کے ساتھ وزارت عظمیٰ کے عہدے فائز چلا آ رہا ہے۔ نیتن یاھو نے اپنےاقتدار کو مضبوط بنانےکے لیے دوسری ہم خیال سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا اتحادی بنایا۔ مگر اس وقت کرونا کے بجران سے نمٹنے میں ناکامی اور کرپشن کیسز کی وجہ سے نیتن یاھو کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج نے نیتن یاھو کا سیاسی مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ سڑکوں پرنکل کرنیتن یاھو کے خلاف احتجاج کرتے اور ان سے استعفا مانگتےہیں۔

کرونا کی وبا اور اقتصادی ابتری سے اہالیان غزہ کی عید کی خوشیاں ماند

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اگرچہ فلسطین کے دوسرے شہروں اور عالمی سطح پر کرونا وائرس نے جس پیمانے پرتباہی پھیلائی ہے، غزہ کا علاقہ اس سے کافی حد تک محفوظ ہے۔ گذشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں کرونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا مگر غزہ کی معاشی زبوں حالی نے وہاں‌کے وہاں کی زندگیوں پرگہرے منفی اثرات مرتب کیےہیں۔ اس طرح‌ کرونا کی بیماری اور اقتصادی زبوں حالی نے غزہ کے عوام کی عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔

شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک میں‌انسانی المیہ

آج سے 63 سال قبل شام کی حکومت نے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی پناہ گزینوں کی عارضی آباد کاری کے لیے کئی کیمپ قائم کرنے کی اجازت دی۔ انہی میں ایک کیمپ کو 'یرموک' کیمپ کا نام دیا گیا۔ یہ کیمپ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب بڑا اقامتی مرکز قرار دیا جاتا ہے اور اسے فلسطینی پناہ گزینوں کا دارالحکومت قرار دیا جاتا رہا ہے۔

القسام بریگیڈ کے بانی صلاح شحادہ ایک عسکری کرشماتی شخصیت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے بانی اور مشہور فلسطینی کمانڈر صلاح شحادہ کو شہید ہوئے آج بیس سال ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انہیں 22 جولائی 2021ء کو غزہ کی پٹی میں رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ حملے میں بیوی بچوں سمیت شہید کردیا تھا۔

القدس میں شاہراہ امریکا فلسطینی آبادی کا توازن بگاڑنے کا مکروہ حربہ

قابض صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے بہت سے طریقے ، ذرائع اور استعمال کرتا چلا آ رہا ہے۔ صہیونی ریاست القدس کی عرب اور اسلامی تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت بدلنے کے لیے تمام اہم مقامات کو ختم کرنے اور فلسطینی آبادیاتی آبادی کا توازن تبدیل کرنے کی مذموم مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

دیوار فاصل میں فلسطینیوں کےداخلے بھی بلیک میلنگ کی گذرگاہیں بن گئیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے اورسنہ 1948ء کےدوران اسرائیلی قبضے میں آنے والے علاقوں کے درمیان اسرائیل نے برسوں قبل ایک دیوار تعمیر کی تھی۔ فلسطینی اسے نسلی بنیاد قرار دیتے ہیں

وسائل کی کمی کے باوجود فلسطینی مزاحمت کی اسرائیل پر فوقیت

اسرائیل اب فلسطینی مزاحمت کے ساتھ تمام حفاظتی تنازعات کی تمام لڑیوں کو تھامنے میں ناکام ہے۔ کیونکہ زمینی حقائق اسرائیل کی فنی اور لاجسٹک فوقیت کے باوجود صہیونی ریاست کی کم زوری کا واضح ثبوت ہیں۔ اسرائیلی ریاست کے انٹیلی جنس ادارے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی جاسوسی کے میدان میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ دوسری طرف فلسطینی مجاھدین نے وسائل کی کمی کے باوجود اسرائیل کے لیے مخبری کے مقامی نیٹ ورک کو توڑا ہے بلکہ فلسطینی تحریک مزاحمت صہیونی فوج اورانٹیلی جنس اداروں کے اندر نقب لگانے میں کامیاب رہی ہے۔

امریکی جیل میں قید اور مجرمانہ غفلت کا شکار مفید مشعل کون؟

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی بدنام زمانہ جیل سویگوویلا میں ایک فلسطینی نژاد شہری قیدو بند کی صعوبتیں جھیلنے کے ساتھ ساتھ امریکی جلادوں کے غیرانسانی اور وحشیانہ برتائو کا بھی سامنا کررہا ہے۔ کرونا کی وبا کا شکار ہونے والا یہ فلسطینی امریکیوں کی کھلم کھلا اور مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے مگر امریکی حکام اور وزارت صحت مفید مشعل کی زندگی بچانے میں اس کی کسی قسم کی مدد نہیں کررہی ہے۔