شنبه 16/نوامبر/2024

رپورٹس

‘امارات کا اسرائیل سے دوستی معاہدہ عرب دنیا کے ماتھے پر بدنما داغ ہے’

جمعرات 13 جنوری 2020ء کا دن بالعموم پورے عالم عرب اور عالم اسلام بالخصوص اہل فلسطین کے لیے ایک مایوس اور تاریک ترین دن قرار دیا جائے گا۔ اس روز سیاہ کے موقعے پر امریکا کی مشرق وسطیٰ کے لیے ناجائز اولاد یعنی صہیونی ریاست کی خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستی کا علی الاعلان اظہار کیا گیا۔

تل الزعتر پناہ گزین کیمپ میں قتل عام کے زخم آج بھی تازہ

تل الزعتر پناہ گزین کیمپ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب واقع ہے۔ یہ کیمپ ایک سے زاید بار قابض صہیونی ریاست کے منظم اور سفاکانہ قتل عام کا نشانہ بن چکا ہے

خالد مشعل کا ویژن ۔۔۔ مختلف پہلو اور نفاذ کا میکا نزم

جولائی 2020ء کے اوائل میں اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے ایک انٹرویو میں اپنا اقتصادی ویژن پیش کیا

سانحہ بیروت میں فلسطینی پناہ گزین لبنانی قوم کے شانہ بہ شانہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست 2020ء کو ایک گودام میں ہونے والی تباہی اور بربادی کےنتیجے میں نہ صرف لبنانی قوم بلکہ وہاں پر قیام پذیر فلسطینی پناہ گزین بھی اس دکھ ، المیے اور مشکل کی گھڑی میں لبنانیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اگرچہ لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی اپنی ان گنت مشکلات ہیں مگر تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود فلسطینی شہری متاثرہ علاقے میں بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ بیروت بندرگاہ میں دھماکوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیےسیکڑوں ریسکیو آپریشن ہوچکے ہیں۔ ان تمام آپریشنز میں فلسطینی رضاکار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے تمام وسائل کو متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

بچوں کو بچاتے فلسطینی ماں خود صہیونی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی

کل جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر جنین میں الجابریات کالونی میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بچوں کی ماں 24 سالہ فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا۔ دالیا احمد استیتی کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ اپنے ننھے منے بچوں کو اسرائیلی فوج کے حملے میں‌ بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔

بیروت دھماکے’لبنان کا ‘نائن الیون’ یا ہیرو شیما

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام جو قیامت برپا ہوئی اس نے امریکا کے 2001ء کے حملوں اور سنہ 1945ء کے جاپان کے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ہونے والے ایٹمی حملوں کی یاد تازہ کردی

اسلامی جہاد کا طویل انٹیلی جنس آپریشن جس نے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا

فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ ‌کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک انٹیلی جنس آپریشن میں دشمن کے خوف اور دبدبے کی دھاک مٹا دی ہے۔

فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت پر صہیونی ریاست کی قدغنیں

مقبوضہ بیت المقدس سےتعلق رکھنے والی 45 سالہ رائدہ سعید قبلہ اول کے دفاع کے لیے کام کررہی ہے۔ اس نے حال ہی میں‌تصاویر کے ساتھ ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں اس نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم، مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار اور بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کی روز افزوں مشکلات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

القدس: ‘النبی صموئیل’ کے باشندوں کو محاصرے اور جبری بے دخلی کا سامنا

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے جبل البھجہ میں واقع النبی صموئیل کے فلسطینی باشندوں کو منظم انداز میں محاصرے اور جبری ھجرت کے سفاکانہ ظلم کا سامنا ہے۔

مکانات کی مسماری اور اراضی پر قبضے الحاق کا خاموش صہیونی حربہ

فلسطین میں کرونا کی وبا نے فلسطینی قوم کی مشکلات میں کئی حوالوں سے اضافہ کیا ہے۔ اس خوفناک وبا کی موجودگی میں بھی صہیونی ریاست اپنے توسیع پسندانہ جرائم کو آگے بڑھانے، فلسطینیوں کے گھروں کومسمار کر کے ان پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کی ظالمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔