
اسرائیلی نیچر اتھارٹی یہودی آباد کاری کا وار ہیڈ
پیر-18-جنوری-2021
ویسے تو فلسطینی علاقوں کو یہودیانے اور یہودی آباد کاری کے کینسر کو پھیلانے کے لیے اسرائیلی ریاست کے تمام ادارے پیش پیش ہیں مگر صہیونی ریاست کے زیرانتظام 'نیچر اتھارٹی' ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد بہ ظاہر تو قبضہ کرنا نہیں جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، قدرتی مقامات، تفریحی مقامات اور سیرگاہوں کا تحفظ ہے مگر دراصل یہ ادارہ قدرتی اور تفریحی مقامات کے تحفظ کی آڑ میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی قیمتی اراضی پر قبضے میں سرگرم ہے۔