دوشنبه 05/می/2025

رپورٹس

ووٹ بنک بڑھانے کے لیے غزہ پر جنگ مسلط کی گئی: سروے رپورٹ

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیتنا تھا- اسرائیلی کثیر الاشاعت اخبار’’ ہارٹز‘‘ کے تحت کیے گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں کی اکثریت نے غزہ کی جنگ کو موجودہ حکومت کی انتخابی مہم کا حصہ قرار دیاہے-

غزہ جنگ میں تین لاکھ پچاس ہزار بچے ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی مریض بن گئے

برطانوی اخبار"دی گارڈین" نے انکشاف کیا ہے غزہ پر اسرئیلی جارحیت کے دوران تین لاکھ پچاس ہزار بچے نفیساتی، ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے جارحیت کے دوران 92 مساجد کو نقصان پہنچایا

وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ نے 41مساجد کو شہید کرڈالا ہے اور 51کو نقصان پہنچایا-

اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کے دوران مساجد کو دانستہ ٹارگٹ کیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’انٹرنیشنل ہیومن فرنڈ شپ‘‘ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ پر حملے کے دوران فوج کو مساجد پر حملے کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی- غزہ پر جاری رہنے والی اسرائیلی دہشت گردی میں غزہ کی ستائیس مساجد کو دانستہ طور پر ٹارگٹ بنا کر مسمار کیا گیا

غزہ میں 50 ہزار سے زائد افراد بے سروسامانی کی حالت میں مبتلا

اقوامِ متحدہ کے مطابق تین ہفتوں تک غزہ میں اسرائیل فوج کی کارروائی سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، کئی عمارتیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ غزہ کسی بہت بڑے زلزلے کا شکار ہوا ہے۔

غزہ میں 375 بچوں سمیت 1200 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نسلی صفائی (Ethnic Cleansing) کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تین کارروائیاں کی ہیں-

فلسطینی حکومت کا شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی جاری رکھنے کا عزم

غزہ میں فلسطین کی آئینی حکومت نے شہریوں کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے- کابینہ کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود حکومت شہریوں کو ہر شعبے میں سہولتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی-

اسرائیل نے غزہ کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کا تجربہ بھی کرلیا

امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کے مطابق، غزہ کی پٹی پر فوجی جارحیت کے دوران اسرائیل نے کئی قسم کے مہلک ہتھیار بھی ٹیسٹ کرلیے ہیں ان میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو امریکہ نے گزشتہ چند برسوں میں اسرائیل کو وافر مقدار میں فراہم کیے ہیں-

اسرائیلی فوج غزہ میں غیر قانونی فاسفورس استعمال کررہی ہے:رپورٹ

اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے دوران غیر قانونی طور پرسفید فاسفورس استعمال کررہی ہے.یہ انکشاف برطانیہ کے موقر اخبار دی ٹائمز میں جمعرات کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے اور ثبوت کے طور پر اس گولہ بارود کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں.

غزہ پر حملے سے قبل اسرائیل نے امریکی رضا مندی حاصل کی: رون پال

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس رون پال نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی حملے سے قبل اسرائیل نے امریکہ سے سبز اشارہ وصول کرلیا تھا-