جمعه 02/می/2025

دھنک

بزرگوں کا عالمی دن: فلسطین میں معمر افراد کی تعداد 4.5% ہو گئی

فلسطین کے سرکارہ ادارہ شماریات کی جانب سے بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں 60 سال سے زاید عمر کے شہریوں کی تعداد کل آبادی کا 4.5 فی صد ہے۔

چین دنیا بھر کے گدھے خریدنے کے لیے کیوں کوشاں ہے؟

گذشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں گرم ہیں کہ چین بڑی تعداد میں دُنیا بھر سے گدھے خرید کرنے میں سرگرم ہے۔ اب یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ آخرچین اتنی بڑی تعداد میں گدھے کیوں خرید کررہا ہے۔ کیا چین میں گدھے کا گوشت وہاں کے لوگوں کے لیے مرغوب غذا ہے اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے گدھے خرید کیے جا رہے ہیں؟ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں گدھے کے گوشت کو مرغوب غذا نہیں سمجھا جاتا۔

درد کش ادویات کے استعمال سے عارضہ قلب کا خطرہ

ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درد کش ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پیٹ پھولنے کی پریشانی سے کیسے نجات پائیں

پیٹ کا پھولنا مردوں خواتین میں یکساں مسئلہ ہے۔ خواتین خاص طور پر پیٹ پھولنے سے صحت اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوتی ہیں۔ ماہرین نے پیٹ پھولنے کی بیماری اور پریشانی سے نجات کے لیے انتہائی آسان تین طریقے تجویز کیے ہیں۔ ان پرعمل درآمد کرکے کوئی بھی شخص پیٹ کے پھیلاؤ سے نجات پا سکتا ہے۔

یومیہ دو کیلے کھائیں اور بیماریوں سے نجات پائیں

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ نمک اور چربی والی اشیاء کا بہ کثرت استعمال انسان کے غذائی نظام کا خطرناک حصہ ہے اور ان دونوں اشیاء کا حد سے زیادہ استعمال کئی طرح کے امراض کا موجب بن رہا ہے۔

’کم سونے سے انسان جلدی بوڑھا ہوتا ہے‘

ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں قدرتی طور پر تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوتی ہیں۔ انسانی جلد سخت سے سخت تر ہوتی جاتی ہے، چہرے پر جھریاں نمو دار ہوتی اور ناخنوں کی بڑھوتری اور نشو نما سست ہو جاتی ہے۔

دل کے بارے میں حیران کن حقائق جن سے آپ لاعلم تھے

یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ ’دل‘ جسد انسانی کا اہم ترین جزو اور سب سے ناگزیر نظام ہے۔ مسلسل ورزش اور صحت مند خوراک سے انسان اپنے دل کو امراض سے محفوظ رکھ سکتا ہے مگر دل کے بارے میں بعض حیران کن حقائق ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

خبردار ! دوائی کی گولی کو دوحصوں میں تقسیم نہ کریں

جرمنی کے ایک طبی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوائی کے لیے تیار کی گئی گولیوں کو دوحصوں میں تقسیم کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے دوائی کا اثر کم ہو سکتا ہے۔

بڑا سر ذہانت کی علامت ہے!

برطانوی ویب سائیٹ ‘Independent‘ نے ایک طبی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ بچوں کے موٹے سر ان کی اچھی صحت کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر ذہانت اور یاداشت کی بھی علامت ہیں۔ بڑے سر والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ تیز، چالاک، ذہین اور تیز طرار ہوتے ہیں۔

امرود طبی خواص سے مالا مال پھل!

جرمنی میں کام کرنے والے صارف مرکز برائے معلومات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں امردو کے طبی فواید پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں میں امردو ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن ’’سی‘‘ کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی دوسرے پھل کی نسبت امرود میں وٹا من سی چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔