جمعه 02/می/2025

دھنک

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد ایک ارب سے متجاوز

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بلند فشار خون کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ چالیس برسوں کے دوران غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد ایک ارب 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا مرض امریض لوگوں سے غریبوں کی طرف تیزی کے ساتھ منتقل ہو رہا ہے۔

’’پُل پر لڑکیاں‘‘۔ پینٹنگ 54 ملین ڈالر میں فروخت!

نارویجن آرٹسٹ کی تیار کردہ عالمی شہرت یافتہ پینٹنگ ’’پُل پر لڑکیاں‘‘ امریکا میں ہونے والی ایک عام نیلامی میں 54 ملین 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی ہے۔

القدس یونیورسٹی میں پہلی بار ترک زبان وادب کا شعبہ قائم

فلسطین کی القدس یونیورسٹی اور ترکی کے ’’یونس امرۃ‘‘ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے درمیان ایک نئے پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت القدس یونیورسٹی میں ترکی زبان وادب کی تعلیم وتدریس کے لیے پہلی بار شعبہ قائم کیا جائے گا۔

مریخ پر مکانوں کی ساخت ایسی ہو گی!

ہماری زمین سے لاکھوں کلو میٹر دور سیارہ مریخ جس سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے، چاند کےبعد انسان کا اگلا قدم ہے۔ اس وقت دنیا کے کئی ملکوں میں مریخ پر مشن بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

خبردار! نیند کی قلت آپ کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے!

امریکا میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کی نیند کی قلت انسان کو نشے کا عادی بنا سکتی ہے۔ ایسا شخص جو رات کو مناسب حد تک نیند پوری نہ کرسکے وہ کیفین اور شوگر سے ملی مشروبات کی طرف مائل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گیس مشروبات اور طاقت کے حصول کے لیے تیار کردہ مشروبات بھی استعمال کرسکتا ہے۔ گیس مشروبات اور کیفین اور شوگر ملے مشروبات سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

چین میں روبورٹ مریضوں کا علاج کرنے لگے!

چین میں کنٹرلنگ ٹیکنالوجی کی ترقی نے طب اور علاج کے شعبے میں ایک نئی سہولت مہیا کی ہے، جس کے بعد چین روبورٹس کی مدد سے مریضوں کا علاج کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

زخموں کو جلد تندرست کرنے والی پولیمر پٹی تیار!

امریکی خلائی ادارے’ناسا‘ کے زیرانتظام ’’ٹیکنیکل ٹرانپسپلانٹ پروگرام‘‘ کے ماہرین نے ایک ایسی پولیمر پٹی تیار کی ہے جس کی مدد سے جسم پر لگے زخموں کو جلد مندمل میا جاسکے گا۔

جدید سہولیات سے لیس ’کلاشنکوف‘ کا ڈرون طیارہ

روسی اسلحہ ساز کمپنی ’’کلاشنکوف‘‘ نے روسی فوج کے لیے کلاشنکوف کے بعد بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ تیار کیا ہے۔ ZALA 16E5 کے نام سے تیار کردہ ڈورن طیارہ جلد ہی روسی فوج کے استعمال میں لایا جائے گا۔

بھیجی گئی ’ای میل‘ واپس لینے کی سہولت

بین الاقوامی سائبر کمپنی ’’گوگل‘‘ کے زیراہتمام ای میل رابطوں کے لیے استعمال کی جانے والی ’’جی میل‘‘ کمپنی نے ’آئی او ایس‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے بھیجی گئی ای میل دوبارہ واپس لوٹائی جا سکے گی۔

پھیپھڑوں کی سوزش، اسباب، علامات اور علاج

پھیپھڑوں کے امراض دنیا بھر میں عام ہیں۔ موسم سرما آتے ہی اس موذی مرض کے شکار افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس کے لاکھوں مریض اسپتالوں میں زیرعلاج رہتے ہیں۔