دوشنبه 05/می/2025

دھنک

غزہ میں اوسطا ہر 10 منٹ میں ایک بچے کی پیدائش!

فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گنجان آباد علاقے میں شرح پیدائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اکتوبر 2017ء کے اعدادو شمار کے مطابق 5 ہزار 58 نئے بچوں نے جنم لیا۔

ترجمے کی غلطی کویتی خزانے کو کروڑوں ڈالرنقصان کا سبب!

کویت کی وزارت لیبر نے انکشاف کیا ہے کہ آج سے 30 سال قبل انگریزی سے عربی میں ایک مسودے کے ترجمے میں ہونے والی غلطی نے تین عشروں تک کویتی خزانے سے خطیر رقوم نکالی جاتی رہیں ہیں۔

کیا ناک اور پاؤں کو زیادہ سردی لگنے کا آپس میں کوئی تعلق ہے؟

موسم سرما کے دوران اگرچہ سرد علاقوں میں پورے جسم کو سردی محسوس ہوتی ہے مگر یہ تاثر عام ہے کہ سب سے زیادہ سردی ناک اور پاؤں کو لگتی ہے۔ سردی کی وجہ سے ناک کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے۔ سردی کی وجہ سے پاؤں میں بھی سکڑاؤ آجاتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان ’پستے‘ کی جنگ!

ایران اور امریکا ایک دوسرے کے بدترین مخالف ملک شمار ہوتے ہیں۔ آئے روز امریکی حکومت کی طرف سے ایران پر پابندیوں کی بات کی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر بار بار پابندیاں عاید کرنے اور ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے کے باوجود امریکا تہران کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکا۔

چار کام تمباکو نوشی سے زیادہ مہلک ہوسکتے ہیں!

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی انسان کے لیے زہر قاتل جو پھیپھڑوں کے سرطان، امراض قلب، شریانوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور سالانہ 60 لاکھ افراد تمباکو نوشی کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

سلطنت اومان کا صحرا یا مریخ کی سرزمین!

آسٹریا کے خلائی ماہرین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاست سلطنت اوما کے جنوب میں واقع ’صحراء ظفار‘ اور سرخ سیارہ مریخ میں غیرمعمولی مشابہت اور مماثلت پائی جاتی ہے۔

’اعلان بالفور ‘ کے 100 سال ۔۔۔ برطانوی نسل پرستی کی زندہ مثال!

بالعموم تاریخ انسانی بالخصوص فلسطینی تاریخ میں جب ظالم و مظلوم اور ظلم ومظلومیت، استحصال اور جبر وتشدد پر جب بھی کوئی مورخ قلم آزمائی کرے گا تو وہ تا قیامت ’اعلان بالفور‘ جیسے بدنام زمانہ ’اقدام‘ کو ظلم و استحصال نسل پرستی اور جبرو تشدد کا استعارہ قرار دے گا۔

اسٹیفن ہاکنگ کے مقالے کے آن لائن ایڈیشن کے بیس لاکھ قارئین

معروف طبعیات دان اسٹیفن ہاکنگ کے ڈاکٹریٹ کے مشہور مقالے کو پڑھنے والوں کے رش کے باعث برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی ویب سائٹ کریش کرگئی ہے۔ دوسری جانب پروفیسر ہاکنگ کے مقالے کا ابتدائی چند ایام میں آن لائن مطالعہ کرنے والوں کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

نومولود کا نام ’جہاد‘ رکھنے پر والدین کو ہرجانہ!

فرانس کے شہر تولوز کی انتظامیہ نے نومولود کا نام ’جہاد‘ رکھنے پر بچے کے والدین کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

غزہ: ایک دھڑ والی جڑواں بچیوں کی پیدائش

فلسطین کے 10 سال سے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک خاتون نے دو ایسی جڑواں بچیوں کو جنم دیا ہے جن کے جسم آپس میں جڑے ہوئےہیں۔