دوشنبه 05/می/2025

دھنک

’بچوں میں نیند کی کمی موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے‘

برطانیہ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو بچے نیند کی طبعی مقدار پوری نہیں کرپاتے وہ بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا شکار ہوسکتےہیں۔

عالم اسلام کم عمر افراد میں دنیا میں سب سے آگے!

اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں کم عمر افراد کی تعداد کے اعتبار سے مسلمان ممالک سب سے آگے ہیں۔

نئے کپڑےاستعمال سے قبل ایک بار لازمی دھوئیں!

عمونا لوگ نئے خرید کردہ کپڑے انہیں دھوئے بغیر زیب تن کرلیتےہیں مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کپڑوں کو پہننے سے قبل ایک بار دھونا ضروری ہے ورنہ نئے نویلے کپڑے بھی آپ کے لیے جلدی امراض سمیت کئی دوسرے عوارض کا موجب بن سکتے ہیں۔

صبح دیر سےجاگنا جلد موت سے ہم کنار ہونے کا موجب

برطانیہ میں کہ گئی ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ رات کو دیر سے سوتے اور صبح دیر سے اٹھتے ہیں ان میں جلد موت سے ہم کنار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

خوش وخرم اور پُر امید رہیں، امراض قلب سے بچیں!

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خوش رہنے، خندہ پیشانی سے پیش آنے اور امید سے وابستہ رہنے والے افراد امراض قلب سمیت کئی دوسرے جسمانی عوارض سے محفوظ رہتے ہیں۔

برطانیہ: ہرچوتھے کم سن بچے کے ہاتھ میں موبائل فون!

ماہرین کا اصرار ہے کہ جب ک بچہ گیارہ سال کی عمر کو نہ پہنچے اس کے ہاتھ میں موبائل فون یا اسمارٹ فون نہیں دینا چاہیے مگر برطانیہ میں کیے گئے ایک سروے میں چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔

شور شرابہ بلند فشار خون اور کولسٹرول کا موجب

امریکی سائنسدانوں نے شور شرابے کے انسانی صحت پرمرتب ہونے والے اثرات پر ایک تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شور وغل بلند فشار خون ’ہائی بلڈ پریشر‘ اور کولسٹرول میں اضافے کا موجب بن سکتا ہے۔

شام میں جاری لڑائی کے باعث بنجمن لاڈرا کا راستہ تبدیل

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ایک سویڈش یہودی شہری سویڈن سے حال ہی میں چار ہزار 800 کلومیٹر کا طویل سفرطےکرکے پیدل فلسطین پہنچے ہیں۔ اس کے اس مشن کا مقصد فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

اسرائیل غزہ کے مستقبل کو کس نظر سے دیکھ رہا ہے؟

فلسطینی قوم کے حوالے سے صہیونی ریاست کی ظالمانہ اور انتقامی پالیسی دنیا کے سامنے آشکار ہے۔ غزہ کی پٹی اور غرب اردن کا علاقہ ایک عرصے سے صہیونی ریاست کے جرائم کی آماج گاہ اور جنگ کی کشمکش کا حصہ ہے۔ غزہ پر کئی بار جنگیں مسلط کی گئیں یہاں تک کہ علاقے میں بسنے والے دو ملین شہریوں کی ناکہ بندی کرکے انہیں ہمہ وقت کے عذاب میں ڈال دیا گیا۔ دوسری جان غرب اردن میں اسرائیل نے روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

آٹھ کروڑ سے زاید صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا:فیس بک

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے چیف ٹیکنالوجی افسر مائیک شروفر نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق برطانوی ریسرچ فرم 'کیبرج اینا لیٹیکا' کو آٹھ کروڑ 70 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کا ڈیٹا ملا تھا۔