دوشنبه 05/می/2025

دھنک

چینی سے خالی مشروبات بھی صحت کے لیے مضر!

میٹھے اور چینی کی ملاوٹ کے بغیر تیار کردہ بعض مشروبات کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چینی سے خالی مشروبات بھی صحت کے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے کہ چینی سے تیار کردہ مشروبات خطرناک ہیں۔

ہائیڈروجن سے ملی چربی سے نجات، پانچ لاکھ زندگیاں بچا سکتی ہے!

بین الاقوامی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مصنوعی ہائیڈروجن سے تیار کردہ چکنائی[چربی] کے استعمال پر قابوپایا جا سکے تو سالانہ پانچ لاکھ افراد کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ یہ چربی سالانہ امراض قلب کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں ہرسال قریبا پانچ لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا چاہے تو 2023ء تک مصنوعی ہائیڈروجن سے تیار کردہ چربی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

’اسمارٹ چمچ‘ جو ہانڈی میں نمک کی مقدار کا تعین خود کرتا ہے!

ماہ صیام آتے ہی گھروں اور ہوٹلوں میں کھانا پکانے کے دوران روزہ داروں کو کھانے میں نمک کی مقدار کے حوالے سے مشکل پیش آتی ہے۔

’ناسا‘ کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان!

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے سنہ 2020ء میں چھوٹا ہیلی کاپٹر مریخ پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ناسا کا یہ اپنی نوعیت کا سب سے منفرد مشن ہوگا جو پہلی بار مریخ پر بھیجا جائے گا۔ اس مشن کا مقصد آنے والی نسلوں کو سرخ سیارے کے بارے میں اہم معلومات کی رسائی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

’فلسطین وائپرا‘ دنیا کا تیسرا خطرناک زہریلا سانپ!

فلسطین میں کئی اقسام کے سانپ پائے جاتے ہیں۔ ان میں بعض خطرناک نہیں ہوتے تاہم دنیا کا تیسرا خطرناک سانپ فلسطین میں پایا جاتا ہے۔

سیاہ چاکلیٹ بینائی کے لیے مفید

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گہرے سیاہ رنگ کی چاکلیٹ افراد میں بینائی کے لیے غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔

چین کی اسمارٹ عدالت میں روبوٹ جج مقرر!

چین دنیا کو اپنی محیرالعقول ٹیکنالوجی سے آئے روز متاثر کرتا رہتا ہے۔ حال ہی میں چین نے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ایک اسمارٹ عدالت متعارف کرائی ہے جس میں جج انسان کے بجائے روبوٹ مقرر کیا گیا ہے۔

دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 سال کی عمر میں چل بسی

آسٹریلوی بائیولوجی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنہ 1974 میں پیدا ہونے والا مکڑا 43 سال کی عمر میں چل بسا۔

فلسطین میں رنگا رنگ انڈوں کی دلفریب داستان!

اپریل کے مہینے اور فلسطین میں رنگ دار انڈوں کا آپس میں ہزاروں سال پرانا تعلق ہے۔ ایریل کا مہینا آتے ہی فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی انواع واقسام کے رنگوں سے انڈوں کو رنگین کرتے۔ انہیں ایک دوسرے کو تحفے میں پیش کرتے یا ان کے ساتھ روایتی کھیل کھیلتے ہیں۔

آلو کب زہر بن سکتا ہے؟۔۔ جانیے!

آلو ہمارے روز مرہ کی غذا کا حصہ ہے مگر بعض اوقات ہماری یہ مرغوب غذا زہر بھی بن سکتی ہے۔