شنبه 03/می/2025

دھنک

آمدن میں کمی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے:ماہرین

ماہرین صحت نےخبردار کیا ہے کہ آمدن میں کمی بیشی براہ راست انسان کی زندگی اور موت کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ اگرماہانہ یا سالانہ آمدن میں اچانک کمی آجائے تو وہ انسان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

شمالی کوریا اب جنوبی کوریا کا ’دشمن‘ نہیں رہا!

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے منگل کے روز ایک دستاویز میں شمالی کوریا کو ’دشمن ملک‘ یا سلامتی کے لیے خطرہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔

ڈیوٹی کے اوقات میں موسیقی کے طبیعت پر مثبت اثرات

بعض لوگ موسیقی کو روح کی غذا قرار دیتے ہیں۔ موسیقی کی سائنسی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ حال ہی میں برطانیہ کی "لیسٹر" یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے افراد کی طبیعت اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

غریب سوڈانی قوم کی قسمت جاگ اٹھی، سونے کے ذخائر دریافت

افریقی عرب ملک سوڈان کو غریب ممالک میں شمار کیاجاتا ہے مگر قدرت نے سوڈانی قوم کی سوئے قسمت جگا دی اور حکومت نے سونے کے وسیع ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوڈانی وزیر پرائے پٹرولیم وقدرتی وسائل ازھری عبدالقادر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سونے کی ایک بہت بڑی کان دریافت کی گئی ہے جس سے سالانہ 7 ٹن خالص سونا حاصل کیا جائے گا۔

"فیس بک” پر معمر افراد سب سے زیادہ افواہیں پھیلاتے ہیں!

امریکا کی نیویارک اور برنسٹن یونویرسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ"فیس بک" پرسب سےزیادہ افواہیں پھیلانے والوں میں معمر افراد نوجوانوں کی نسبت سب سے آگے رہتے ہیں۔

چار پائوں پر چلنے والی کار تیاری کے مراحل میں!

گاڑیاں تیارکرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی "ہونڈا" نے ایک ایسی کار کا تصور پیش کیا ہے جس یقین مشکل سے کیا جاسکتا ہے۔ ہونڈا کمپنی ایک ایسی کار کی تیاری پر کام کررہی ہے جو مشکل اور دشوار گذار راستوں پر پہیوں کی مدد کے بجائے اپنے چار پائوں پر چلنے کی صلاحیت رکھے گی۔

ترکی میں ‘گوگل’ کی غیرقانونی سرگرمیوں کی تحقیقات

ترکی کی حکومت نے بین الاقوامی سرچ انجن "گوگل" کی ترکی میں غیرقانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ 'گوگل' نے اشتہارات اور صارفین کی رہ نمائی کے معاملے میں مقابلے کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

بند گوبھی کھائیں، بلڈ پریشر سے نجات پائیں!

امریکا میں امراض قلب کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے کئی سبزیاں کار گر سمجھی جاتی ہیں مگر ان میں بند گوبھی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے۔

روزانہ ایک انڈہ کھانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

انڈے کو انسانی صحت کے لیے لازومی جزو قرار دیا جاتا ہے۔ انڈہ کھانے کے ان گنت فواید ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک انڈہ تناول کرنے والے افراد امراض قلب سے محفوظ رہتے ہیں۔

"آئی فون” کے استعمال پر”ھواوے” کے ملازمین کو سزاء

چین کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی "ھواوے" نے اپنے دو ملازمین کو حریف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "آئی فون" استعمال کرنے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کے آفیشل اکائونٹ سے سالگرہ کا پیغام دینے پر انہیں سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔