چهارشنبه 30/آوریل/2025

دھنک

خبردار! گرد آلود ہوا حاملہ خاتون اور بچے کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے!

ایک حالیہ امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرد آلود ہوا نہ صرف عام انسانوں کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ یہ حاملہ خواتین اور ان کے پیٹ میں موجود بچوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

چاکلیٹ کھائیں ذہانت بڑھائیں!

آسٹریلیا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے چاکلیٹ کے حیرت انگیز طبی فوائد کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چاکلیٹ کا استعمال انسانی ذہانت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تربوز کے 8 حیرت انگیز فوائد جن سے آپ لاعلم تھے!

پھلوں کے طبی فواید سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر بعض موسمی پھلوں کے اپنی ہی خواص ہوتے ہیں۔ موسمی پھلوں میں موسم گرماں کا تحفہ’تربوز‘ بھی ایسے ہی حیرت انگیز طبی فواید سے بھرپور ہے جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔

چین بھی خود کار کاروں کی تیاری کی دوڑ میں شامل

دنیا بھر میں جہاں آئے روز جدید ترین سہولیات سے آراستہ گاڑیاں منظرعام پر آنے لگی ہیں وہیں اب تیزی کے ساتھ خود کار گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ عالمی سرچ انجن "گوگل" نے چند ماہ قبل ماحول دوست خودکار کار کا تصور پیش کیا تھا جس کے بعد اب کئی دوسری آٹو کمپنیاں بھی اس میدان میں اتر رہی ہیں۔

دبئی میں پہلی بار اسمارٹ کار کا افتتاح

ڈرائیور کے بغیر خود کار طریقے سے چلنے والی کاروں کے دنیا کے مختلف ملکوں میں متعارف ہونے کے بعد دبئی کے ادارہ برائے مواصلات وشاہرات نے بھی اسمارٹ کار کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمارٹ کار کا پہلا تجربہ آج سوموار کو کیا جائے گا۔

ترکی میں شہد کی فی کلو گرام قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے!

شہد جیسی صحت افراء اشیاء دنیا بھرمیں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں مگر ترکی میں شہد کی قیمت شاید پوری دنیا میں حیران کن حد تک زیادہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں ترکی میں فی کلو گرام شہد 3900 ڈالر میں دستیاب ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت تین لاکھ 90 ہزار روپے سے زیادہ ہے۔

دفترمیں اٹھتے بیٹھتے اپنی کیلوریز کیسے کم کریں؟

دفاترمیں کرسیوں پر زیادہ دیر تک بیٹھ کرکام کاج کرنے والے عموما اپنے وزن میں اضافے اور پیٹ بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ماہرین نے اس کا بھی ایک حل نکال لیا ہے،اب آپ کو دفاترمیں کام کاج کے دوران بھی اپناوزن ہلکا کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ درج کچھ ٹپس کا خیال رکھیں۔

100 سال بعد: امریکی ڈالر پر خاتون کی تصویر شائع ہو گی

امریکی وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق وزارت دس ڈالر مالیت کے کرنسی نوٹ پر خاتون کی تصویر شائع کریں گی۔ سو برس کی مدت میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ امریکی کرنسی نوٹوں پر مشہور مرد سیاستدان کے بجائے کسی خاتون کی تصویر شائع ہونے جا رہی ہے۔

دبئی میں Wifi کے بجائے LiFi انٹرنیٹ سروس متعارف

دبئی کی سڑکوں پر لگے برقی قمقموں میں اب LiFi ٹکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے روشنی کے توسط سے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ رواں برس کے اختتام تک دبئی لائی فائی ٹکنالوجی کے ذریعے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن جائے گا۔

چکنائی کھائیے ۔۔۔ وزن کم کیجیے؟

یہ ایک قدرتی امر ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے غذائی پرہیز کرنے والا ہر قسم کی چکنائی سے دور رہتا ہے.. جیسا کہ لوگوں کے درمیان یہ خیال پھیلا ہوا ہے کہ چکنائی سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم یہ حقیقت بعض لوگوں کے لیے حیران کن ہوگی کہ چکنائی کا اعتدال کے ساتھ استعمال جسم میں چربی کو جلانے کے لیے انتہائی مفید ہے جس سے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔