جمعه 17/ژانویه/2025

خصوصی مضامین

جنوری 2025ء میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کےاہم نکات

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی پر اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے 467 دنوں کے بعد بدھ کی شام قطر، مصر اور امریکہ کی کوششوں کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا اور اس پر عمل درآمد اگلے اتوار سے شروع ہو جائے گا۔ کئی مہینوں کے دوران قابض […]

غزہ کی مسجد الحسن جہاں نماز ادا کرتے نہتے نمازیوں کا قتل عام کیا گیا

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین خدا کے حضور سجدہ ریز ہونےسے چند لمحے قبل غزہ شہر کی الحسن مسجد میں درجنوں نمازی فجر کی نماز ادا کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ قابض اسرائیلی فوج کے آگ اور بارود برساتے طیاروں نے ان پر بمباری کی جس سے درجنوں نمازی شہید اور زخمی ہو گئے۔ […]

مغربی کنارے کا انضمام اور اسرائیل کا صہیونی مذہبی وژن

نیتن یاہو مذہبی سکالرز اور اپنی کابینہ کے ہمراہ

زعتر مناقیش: بھوک اور نسل کشی سے بچنے کا فلسطینی طریقہ

نوجوان لڑکے محمد، سوار اور جہاد غزہ کے وسط میں واقع البصہ کے ایک خیمے کے سامنے اپنی دادی کے گرد جمع ہیں، جہاں وہ روایتی پکوان زعتر مناقیش کے پکنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

نکبہ کے آخری گواہ ’انروا‘ پر اسرائیلی پابندی!!

اس وقت جب لاکھوں فلسطینی نکبہ جیسی دوسری جبری نقل مکانی کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں عذاب اور بے چارگی کی زندگی گزار رہے ہیں، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ایجنسی نے پہلے نکبہ کے دوران بھی فلسطینیوں پر ٹوٹنے والی قیامت صغری کا مشاہدہ کیا تھا۔

سربکف لڑتے السنوار اپنی شہادت کے بعد دشمن کو رسوا کرگئے

’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے ایک سال کے دوران قابض صہیونی فوج نے نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑےاور مزاحمت کو کچلنے کے لیے ہرحربہ استعمال کیا۔ اس المناک جنگ کے دوران یحییٰ السنوار شہید صہیونی دشمن کا سب سے بڑا ہدف تھے۔ دوسری طرف بہادر مجاھد یحییٰ السنوار سربکفن لڑتے، دشمن کو پسپا کرتے اور انہیں ہلاک اور زخمی کرتے میدان جنگ میں موجود رہے۔ اس معرکے کے دوران آخر کاروہ جنوبی غزہ میں تل السلطان میں دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

غزہ جنگ میں 68 ہزار معذور افراد کی زندگی کیسی ہے؟

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگ شروع ہونے سے پہلے، معذور افراد کی تعداد کل آبادی کا تقریباً 2.6 فیصد یعنی 20 لاکھ سے زیادہ تھی۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اس میں 10000 کیسوں کا اضافہ ہوا ہے، اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

غزہ میں سرما کی آمد

سردیوں کے موسم کا ایشیائی ملکوں میں بطور خاص بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہے۔ بہت سے افراد اور معاشروں کی سردیوں کی ان رتوں کے ساتھ بہت سی یادیں ہیں، مزے مزے کی کہاوتیں، پکوان، لباس اور روایات جڑی ہوتی ہیں۔ ٹھنڈی اور خنک صبحیں اور ٹھنڈی اور خنک شامیں اپنا ہی ایک مزہ رکھتی ہیں جن کے دوران خاندانوں کے خاندان آپس میں ملتے ہیں۔ مل کر محفل آرائی کرتے ہیں۔ لیکن غزہ کے جنگ زدہ فلسطینیوں کے لیے اب کی بار سرما کا موسم سردی ہی نہیں بہت سی سرد مہریوں کی بھی یلغار لے کر آ رہا ہے۔

صہیونی انٹیلی جنس یونٹ "8200” کی کمان میں استعفیٰ!

اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے کمانڈر میجر جنرل یوسی شیرل نے سات اکتوبر کے واقعات کے تجزیہ میں بری طرح ناکامی کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ یہ اقدام حیران کن نہیں تھا کیونکہ نیتن یاہو نے ابتدا ہی سے اس ناکامی کا الزام فوج اور صہیونی انٹیلی جنس سروسز پر ڈالنے کی کوشش کی۔

اظہار یکجہتی فلسطین کرنے والوں پر گولیاں برسانامجرمانہ اسرائیلی پالیسی

گذشتہ دو دہائیوں کے دوران بین الاقوامی برادری کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے لیے یکجہتی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کھڑی ہونی والی آوازوں کو تشدد سے دباتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والوں کو نشانہ بنانے، حتی کہ، قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔