دوشنبه 12/می/2025

بیت المقدس

امریکا ڈیڑھ ماہ میں الحاق کے اسرائیلی پروگرام پرموقف جاری کرے گا

اسرائیل کے عبرانی اخبار اسرائیل ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ فلسطینی اراضی کے الحاق سے الحاق کے پروگرام پر 45 دن میں اپنا سرکاری موقف جاری کرے گی۔

اسرائیل میں ایک دن میں کرونا کے ریکارڈ کیسز کی تصدیق

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ایک دن میں بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز

اسرائیلی وزیر صحت یولی اڈلچائن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس کی دوسری اورخوفناک لہر شروع ہوئی ہے جس کے بعد نئی پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر صحت نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کرونا کی وجہ سے نئی پابندیوں کا سامنا کرسکتےہیں۔ ہمیں مجبورا نئی پابندیاں عاید کرنا پڑ رہی ہیں۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر کے آغاز میں تمام شادی ہال، تقریبات کے مراکز، یہودی عبادت گاہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کو بند کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ تین روز میں کرونا کے ریکارڈ 668 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے چار مئی کو کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈائون اور دیگر پابندیاں اٹھا دی تھیں۔ادھرگذشتہ روز اسرائیلی وزارت صحت نے مزید 218 کرونا مریضوں کی تصدیق کی۔اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ ان میں چھ ہزار 265 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 3

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق تاریخی غلطی ہوگی:لیونی

اسرائیل کی سابق وزیرخارجی زیپی لیونی نے کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت کا غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان تاریخی غلطی ہوگی۔

اسرائیل میں ایک روز میں کرونا کے 312 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں ایک روز میں کرونا کے 312 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا کا شکار اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 300 ہوگئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 299 ہوگئی ہے۔

فلسطینی علاقوں پراسرائیلی خود مختاری، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور وادی ردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے فیصلے پر رواں ہفتے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

"غرب اردن کےالحاق کے منصوبے پرعمل درآمد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں”

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کے فیصلے پرعمل درآمد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے 257 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 257 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 4092 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 39 کی حالت خطرے میں ہے جب کی مجموعی طورپر اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 303 ہوگئی ہیں۔

غرب اردن کے الحاق کے منصوبے پراسرائیلی قیادت میں شدید اختلافات

ایک طرف اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مقبوضہ مغربی کنارے، وادی اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں پراسرائیلی خود مختاری کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں، دوسری طرف اسرائیلی قیادت حتیٰ کہ حکومت میں بھی اس مزعومہ غاصبانہ اور استعماری منصوبے پر اختلافات ہیں۔