پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

غزہ کی پٹی میں پولیس اسٹیشنوں پر فضائی حملے کئے جائیں گے :اسرائیل

اسرائیلی فوجی ترجمان افیحائے ادرعی نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کی پولیس کو فوجی بازو قرار دیا ہے -

اسرائیل فوجی ضروریات کے لیے 62ارب ڈالر خرچ کرے گا

اسرائیل اپنی فوجی ضروریات کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں 62ارب پچاس کروڑ ڈالر خرچ کرے گا تاکہ وہ غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں جو اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس لبنان جنگ میں کیں تھیں-

اسرائیلی وزیر دفاع کی اٹارنی جنرل سے اظہار ناراضگی

غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی معطل کرنے کے حوالے سے اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک کے فیصلے کو معطل کئے جانے کے بعد ایہودباراک اسرائیلی اٹارنی جنرل سے سخت ناراض ہیں-

مزاحمت کاروں کو حساس معلومات فروخت کرنے پر اسرائیلی فوجی افسر سے تفتیش

اسرائیلی فوجی عدالت نے فوجی افسر کے خلاف فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کاروں کوحساس معلومات کی فراہمی کے الزام میں تفتیش شروع کی ہے-

اولمرٹ نے فلسطینی ریاست کو یہودی ریاست تسلیم کرنے سے مشروط قرار دیا

اسرائیل اور امریکہ کے درمیان میری لینڈ کانفرنس کا ایجنڈا طے کرنے کے سلسلے میں واشنگٹن میں اعلی سطحی مذاکرات جاری ہیں-

فلسطینی اتھارٹی پناہ گزینوں کے حق واپسی سے دستبردار ہونے پر تیار ہوگئی

عبرانی اخبار معاریف نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی پناہ گزینوں کے حق واپسی سے دستبرداری پر تیار ہوگئی ہے-

امن کانفرنس سے فارغ ہو کر اسرائیل غزہ کے خلاف فوجی آپریشن کرے گا

اسرائیل مشرق وسطی امن کانفرنس سے فارغ ہو کر غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کرے گا-

اسرائیل اور شام کا ترکی کو ثالث بنانے پر اتفاق

اسرائیل اور شام ترکی کی ثالثی پر تیار ہوگئے ہیں- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق دونوں ممالک نے ترکی کو سیاسی ثالث بنانے پر اتفاق کیا ہے-

آزاد فلسطینی ریاست کے لئے ضروری اقدامات مزاحمت کے خاتمے سے مشروط ہیں

اسرائیلی وزیرخارجہ تسیبی لیفنی نے فلسطینی اتھارٹی کی نقشہ راہ پر عمل کرنے کی اہلیت پر شک کا اظہار کیا ہے-

فلسطین کو واجب الادا رقوم راکٹوں کے متاثرین کو دینے کا اسرائیلی فیصلہ

اسرائیلی کابینہ میں قانون ساز کمیٹی نے فلسطینیوں کو واجب الادا ٹیکسوں کے تصرف میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے-