شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

فلسطینی میزائلوں سے بچنے کے لیے نیا دفاعی نظام قائم کریں گے،اسرائیل

اسرائیلی نے فلسطینی مجاہدین کے تیار کردہ میزائلوں سے بچنے کے لیے جرمنی کے ائیر ڈیفنس سسٹم کے طرز پر نیا فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے-

اسرائیل مسافر طیاروں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کرائے گا

اسرائیل نے مسافر طیاروں کو طیارہ شکن میزائلوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’’فلائٹ گارڈ‘‘ کے نام سے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

حماس کی قیادت کو ختم کرنے کی اسرائیلی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے اس دھمکی کو دھرایا ہے کہ اگر گھریلوساختہ میزائل غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی شہروں میں پھینکے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو حماس کی قیادت کو نشانہ بنایاجائےگا -

اسرائیل کا غزہ پر حملے کے دوران فوجی نقصانات ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی حکام نے غزہ پر حالیہ فوجی حملے کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

حماس کی عوامی حمایت بڑھ گئی، شکست دینا ممکن نہیں: سیاسی ماہرین

اسرائیل کے سیاسی ماہرین نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو ناقابل شکست قراردیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے سیاسی مفکرین اور تھینک ٹینک کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی عوام میں اپنی جڑیں مضبوط کرچکی ہے-

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی مشقیں شروع

اسرائیل نے بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردی ہیں- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں جن میں باضابطہ فوج کے علاوہ رضاکار فوج کی یونٹس بھی حصہ لے رہی ہیں-

باہمی اعتماد سازی کا ثمر، عباس ملیشیا نے جاسوس اسرائیل کے حوالے کردیا

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ یہودی آباد کار کو گرفتار کرنے کے بعد اسرائیل کے حوالے کردیا-

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی ربی پر حملہ

مقبوضہ بیت المقدس کے دمشق گیٹ کے باہر ایک فلسطینی نوجوان نے ایک یہودی ربی پر خنجر سے وارکیا اور فرار ہوگیا-

فلسطینی راکٹوں سے اسرائیلی عوام کو ہر قیمت پر محفوظ بنائیں گے: اسرائیل

اسرائیلی فوج کے ایک اعلی سطحی عہدیدار عاموس ھرئیل نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں سے عسقلان شہر اور سدیروٹ کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اور اسرائیل اپنا یہ مقصد ہر قیمت پر پورا کرے گا-

اسرائیل نے راکٹ تباہ کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا

اسرائیل نے کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کو تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔