دوشنبه 05/می/2025

بیت المقدس

شام سے مذاکرات کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ

اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے شام سے مذاکرات کی تفصیلات کے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے-

ایران کا جوہری طاقت بننا کبھی قبول نہیں کریں گے،اسرائیل

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کا جوہری طاقت بننا کبھی قبول نہیں کرے گا

بجٹ پر اسرائیلی سیاسی جماعتوں میں شدید اختلافات

آئندہ سال 2009ء کے بجٹ پر اسرائیلی سیاسی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں- لیبر پارٹی نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے-

اسرائیل مزید 200 فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کردے گا

اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کریگا، اسرائیلی حکام کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ فلسطینی صدر محمود عباس کی حمایت کیلئے ایک اشارہ ہے۔

اسرائیل کی جارجیا کو ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت اسلحے کی فروخت

گذشتہ سات برسوں کے دوران مجموعی طور پر اسرائیل نے جارجیا کو ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا ہے۔ بالخصوص جاسوسی طیاروں کی سپلائی ، جس پر روس نے سخت غصے کا اظہار کیا ۔

بیرون ملک شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسرائیلی محکمہ ’’انسداد دہشت گردی‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم اسرائیلی شہریوں کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوگئی ہے-

ایران پر حملے سے گریز کرنا ہوگا: اسرائیلی وزیر داخلہ

ایک ایسے وقت میں جبکہ اسرائیل تہران پر حملہ کی تیاری کررہا ہے اسرائیلی وزیر داخلہ تیر شطریٹ نے کہا ہے کہ تل ابیب کو تہران پر کسی بھی فوجی حملے سے گریز کرنا چاہیے-

اسرائیل نے سات ہزار بھارتی مہاجرین کو یہودی تسلیم کرلیا

اسرائیلی حکومت نے ’’منشہ نسل‘‘ کے بھارتی باشندوں کو یہودی تسلیم کرلیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کے مطابق یہ نسل اصلاً ہندوستان میں آباد ہے اور تورات کو اپنی مذہبی کتاب تسلیم کرتی ہے جبکہ اسرائیلی یہودی انہیں حقیقی یہودی تسلیم کرنے سے انکار کرتے آئے ہیں-

لبنان کو ’’حزب اللہ ریاست‘‘ نہیں بننے دیں گے: اولمرٹ

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ نے لبنان کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی تو تل ابیب طاقت کے ذریعے اسے ایسا کرنے سے روکے گا-

شام کا میزائل سسٹم تباہ کردیں گے: اسرائیل

اسرائیل اور امریکہ نے شام اور روس کے درمیان دفاعی سازوں و سامان اور سامان حرب و ضرب کے معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے- امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ روس شام دفاعی معاملات کے فروغ کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے-