شنبه 10/می/2025

بیت المقدس

کوئی ملک ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دے: ایہود اولمرٹ

اسرائیلی وزری اعظم ایہود اولمرٹ نے جنگ جاری رکھنے کے مؤـقف کا اعادہ کیا ہے- انہوں نے صہیونی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی افواج ان اہداف کے قریب پہنچ چکی ہیں جو حکومت نے اس کے لیے مقرر کیے تھے- البتہ صبر اور مسلسل جہد کی ضرورت ہے-

غزہ میں بدترین انسانی المیہ ہے، اسرائیلی تنظیموں کا مکتوب

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والا انسانی المیہ بدترین ہے اور ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ہے

دنیا وقت کے تقاضے کو سمجھے: زیپی لیونی

اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مقاصد حاصل کئے بغیر غزہ پر حملے بند نہیں کئے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دینا ممکن نہیں ہے-

فوج دانستہ طور پرغزہ کے معصوم شہریوں کو قتل کر رہی ہے: سا بق اسرائیلی وزیر

سابق اسرائیلی وزیر تعلیم شولمیٹ آلونی نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر حملے کے دوران فوج دانستہ طور پر عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیردفاع کی جنگ تیز کرنے کی دھمکیاں

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک غزہ میں جنگ تیز کرنے کی دھمکی دی ہے-

’’ فوجیوں کو اغواء سے بچانا سب سے بڑا چیلنج ہے‘‘

اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک اعلی سطح کے افسر برگیڈئیر یووال حلا میش نے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کے دوارن انٹیلی جنس کا فوج کو بھرپور تعاون حاصل ہے، حماس کے عسکری ونگ کو کاری ضرب لگائی گئی ہے-

فوری طور پر جنگ روک دینی چاہیے: اسرائیلی ذرائع ابلاغ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جنگ بندی اور فوج کے غزہ سے فوری انخلا کے مشورے دینے شروع کردیے ہیں-

’’بری طرح پھنس گئے‘‘ گابی اشکنازی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قابض فوج کے سربراہ گابی اشکنازی غزہ میں ریزرو فوج کے داخلے اور زمینی حملے کے مخالف تھے- بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ گابی اشکنازی دعائیں کرتے ہیں کہ فوج کی تیسرے مرحلے میں غزہ میں داخلے کی نوبت نہ آئے-

"بس بہت ہو گئی!” اسرائیلی اخبار کا غزہ سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ

اسرائیلی اخبار"ہارٹز" حکومت کو تجویز دی ہے کہ غزہ سے فوج فوری طور پر واپس بلائی جائے، کیونکہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر اصرار

معروف انگریزی اخبار’’گارڈین‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کے اعلی سطح کے فوجی اور دفاعی حکام فوج کو غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں-