جمعه 09/می/2025

بیت المقدس

غزہ کے قریب اسرائیلی طیارہ گر کرتباہ، پائلٹ زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جزیرہ النقب میں موشاف گیلات کے مقام پر اسرائیل کا ایک چھوٹا طیارہ کر گرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی حکومت کا پرانے ہوائی اڈے پر یہودی بستی کی تعمیر کا منصوبہ

فلسطینی عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو انتخابی مہم میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بیت المقدس کے سابق ہوائی اڈے کے رن وے پر قدامت پسند یہودیوں کے لیے 11 ہزار یونٹس پر مشتمل بستی کے منصوبے پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے 6 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی

قابض اسرائیلی حکومت نے اسلحہ کے انبار لگانے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے چھ ارب ڈالر کا اسلحہ خرید کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی سے مکان کا کمرہ زبردستی مسمار کرا دیا

قابض صہیونی حکام نےمسجد اقصیٰ کے سامنے رہائش پذیر ابو ھدوا سے زبردستی اس کے مکان کا ایک کمرہ مسمار کرا دیا۔ قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمرہ مسجد اقصیٰ کے سامنے جہاں سے مسجد اقصیٰ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اسرائیلی عہدیداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت

عالمی فوج داری عدالت 'آئی سی سی' کی طرف سے جنگی جرائم کی تحقیقات کا دائرہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں تک بڑھانے کے اعلان کے بعد اسرائیلی حلقوں میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کیا اسرائیلی وزیر دفاع کی سیاسی جماعت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے؟

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے قد کاٹھ کے بارے میں ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں آئے روز نئے اندازے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

اسرائیلی فضائی حدود کی بندش، نیتن یاہو کا دورہ یوے ای، بحرین ملتوی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا رواں ماہ طے شدہ دورہ کورونا وائرس کے پیش نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے۔

اسرائیل میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 8261 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طر ف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 8 ہزار 261 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے میں 92 ہزار 958 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

اسرائیل میں‌ 24 گھنٹے میں کرونا کے ریکارڈ کیسز کا اندارج

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے ریکارڈ کیسز کا اندارج کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 10 ہزار 21 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ اسرائیل میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد ایک دن میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اسرائیلی فوجیوں‌ میں‌ کرونا مریضوں کی تعداد 1772 ہوگئی

اسرائیلی فوج میں کرونا کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صہیونی فوج میں اب تک ایک ہزار سات سو 72 اہلکار کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔