جمعه 09/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل اندر سے کم زور، زخمی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے: بینی گینٹز

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف مضبوط اور طاقت ور ہے مگر اندر سے کمزور ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زخم رسیدہ ہے۔

اسرائیل میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ، واپسی نقل مکانی اور خانہ جنگی کا خدشہ

اسرائیل کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار پروفیسر ڈیویڈ پسیج نے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں خانہ جنگی، سیاسی رہ نمائوں کی ٹارگٹ کلنگ اور یہودیوں کی واپس دوسرے ملکوں‌کو نقل مکانی کے قوی خدشات موجود ہیں۔

نیتن یاھو کے خلاف ہزاروں یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل اتوار کے روز تل ابیب میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی شدت پسند لیڈر لائبرمین کی غزہ پٹی میں شکست کا اعتراف

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پرکڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اسرائیل کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا غزہ سے یہودی کالونیوں پر 70 راکٹ حملوں کا اعتراف

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر 70 راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب آتش زدگی

اتوار کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کےبعد قریبی مکانات اور دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

اسرائیل: مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ ، 44 افراد ہلاک اور 150 زخمی

اسرائیل میں آج جمعے کو علی الصبح ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 150 کے قریب شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی طبی رضاکار کونظربندی اور علاقہ بدری کی سزا

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک طبی رضاکار لوئی جعافرہ کو پانچ دن گھر پرنظر بند رکھنے اور دو ہفتے کے لیے باب العامود اور شاہراہ سلطان میں داخلے پرپابندی کی سزا سنائی ہے۔

غزہ جنگ میں‌حصہ لینے والے ایک اسرائیلی فوجی کی خود سوزی

سنہ 2014ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کے مشہور معرکے میں حصہ لینے والے ایک اسرائیلی فوجی نے بحالی کے لیے کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد نہ ہونے پر خود پرپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کا بیشتر جسم جھلس گیا ہے اور اسے علاج کے لیے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

انتخابات میں حماس کی ممکنہ کامیابی پر امریکا و اسرائیل میں تشویش

ایک اسرائیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی کو تحریک فتح میں داخلی تقسیم کے بارے میں تشویش ہے جو اس تنظیم کو کمزور کرسکتی ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت کی صفوں میں پائے جانے والے اختلافات اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس'کی انتخابات میں کامیابی کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔