پنج شنبه 08/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی وزیراعظم 26 اگست کو جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے

وائٹ ہاؤس نے کل بدھ کو کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن 26 اگست کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل میں کرونا سے36اموات،5 ہزار نئے کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا سے متاثرہ 36 مریض دم توڑ گئے جبکہ مزید 5 ہزار 75 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولینڈ اور اسرائیل کے درمیان بحران، اصل وجہ کیا ہے؟

اسرائیلی وزارت خارجہ نے پولینڈ کے صدر اندریج ڈودا کی جانب سے کچھ دن قبل اپنے ملک کی پارلیمنٹ سے منظور شدہ "پراپرٹی قانون" پر دستخط کرنے کے بعد وارسا میں اپنے قائم مقام سفیر کو واپس بلایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان سے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حزب اللہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔

اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

اسرائیلی فوج نے منگل کی شام کہا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کی مرکزی کمان کے ساتھ مشترکہ مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

اسرائیل کا نئے سال کے لیے 560 ارب شیکل کا بجٹ تجویز

اسرائیلی حکومت نے نئے مالی سال 2022ء کے لیے مجموعی بجٹ کا مسودہ تیار کرنے کے بعد کابینہ کے ارکان میں تقسیم کیا ہے۔ بجت کے مسودے میں نئے مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 5 کھرب 60 ارب شیکل لگایا گیا ہے۔ یہ مجوزہ بجٹ رواں سال کے بجٹ کی نسبت 22 ارب 30 کروڑ شیکل زیادہ ہے۔ رواں سال کا مجموعی بجٹ 537 اعشاریہ7 ارب شیکل رکھا گیا تھا۔

فرانسیسی صدر کی جاسوسی کے الزامات کی تحقیقات کرائیں گے: اسرائیل

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر بینی گینٹز نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون سمیت دنیا بھر کی متعدد شخصیات کے خلاف اسرائیلی "پیگاسس" پروگرام کے ذریعے جاسوسی کے الزامات کی انکوائری کرائیں گے۔

کرونا وائرس ایک بار پھر اسرائیل میں ریکارڈ توڑ نے لگا

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وبا ایک بار پھر نئے ریکارڈ قائم کرنے لگی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے تئیس سو کیسز کا اندراج کیا گیا۔

اسرائیل میں کرونا کے نئے وار، مزید 2600 یہودی کرونا کا شکار

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کی وبا ایک بار پھرحملہ آور ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2600 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ رواں سال مارچ کےبعد اسرائیل میں کرونا کی یہ سب سے بڑی شرح ہے۔

کنیسٹ میں عرب خاندانوں کی شہریت سے متعلق نسل پرستانہ بل ناکام

گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ میں صہیونی ریاست میں بسنے والے عرب باشندوں کی شہریت سے متعلق ایک نسل پرستانہ بل پر رائے شماری کی گئی مگر یہ بل منظور نہیں ہوسکا اور بل پیش کرنے والی لیکوڈ پارٹی کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔