جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی وزیراعظم کے بعد ان کے بیٹے کو دھمکی آمیز پیغام موصول

جمعرات کواسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے خاندان کو دوسرا دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ اس بار ان کے بیٹے یونی بینیٹ کو مخاطب کیا گیا اور اس پارسل میں ایک گولی تھی۔

اسرائیل کے نئے جاسوسی نظام کا انکشاف

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ایک نئے جاسوسی ٹیکنالوجی کا انکشاف کیا ہے جو گذشتہ ہفتوں کے دوران اداروں کو فراہم کیا ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے دعوے کے مطابق کئی کارروائیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی۔

داخلی بحران: بینیٹ، لیپڈ اور گینٹزنے غیر ملکی دورے معطل کر دیے

منگل کوعبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ، وزیر خارجہ یائر لپیڈ اور وزیر دفاع بینی گینٹزنے اندرونی سیاسی بحران کے نتیجے میں اور کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں حکومتی اتحاد کی اکثریت کے نقصان کے نتیجے میں فی الحال اپنے بیرون ملک تمام سیاسی دوروں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیل میں کرونا کی لہر میں تیزی،مزید 12 اموات،3759نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کرونا وائرس کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12مریض ہلاک جب کہ 3759 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا دفاع

اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم نہیں کررہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسٹیس کو بھی تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔

اسرائیل کا غزہ سے داغا راکٹ مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیل کے عوامی نشریاتی ادارے کان ریڈیو نے پیر کے روز خبردی ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کو آئرن ڈوم دفاعی نظام نے مارگرایا ہے اور مزید کہا ہے کہ یہ گذشتہ قریباً سات ماہ میں غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب پہلا راکٹ حملہ تھا۔

اسرائیل کا حکمران اتحاد پارلیمنٹ میں اکثریت سےمحروم

مذہبی قدامت پسند ادیت سلمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں نے اتحاد کا راستہ آزمایا۔میں نے اس اتحاد کے لیے بہت کام کیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ میں اسرائیل کی یہودی شناخت کو نقصان پہنچانے میں حصہ نہیں لے سکتی‘‘۔وہ حکمران اتحاد کی چیئرپرسن کے طور پربھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا فلسطینی فدائی حملہ آوروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر داخلہ امر بار لیو نے حال ہی میں متنازعہ بیانات کے دوران فلسطینی فائی حملہ آوروں کو گرفتار کرے انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کاری جاری رکھے گا:بینیٹ

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ہے کہ ان کی حکومت مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گی۔

اسرائیل میں کرونا کی لہرمیں تیزی، مزید 21 اموات،15 ہزار نئے کیسز

قابض اسرائیلی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کی لہر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 21 مریض وفات پا گئے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 591 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔