جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

نیتن یاھو حکومت کے خلاف تل ابیب میں ایک لاکھ افراد کا احتجاج

اسرائیلی حکومت کی جانب سے عدلیہ کے ادارے میں اصلاحات کے خلاف دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت کی طرف سے پیش کردہ متنازع عدالتی اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں تو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی وقعت کم ہوجائے گی اور پارلیمنٹ عدلیہ پر بالادست تصور ہوگی۔​

کنیسٹ: فلسطینیوں کوبے گھرکرنے کےنسل پرستانہ بل کی منظوری

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض پارلیمنٹ کنیسٹ نے کل پیر کو مقبوضہ بیت المقدس اور اندورن فلسطین سےفلسطینی شہریوں کو بے گھر کرنے کے نسل پرستانہ بل کی پہلی رائے شماری کی منظوری دی۔​

نیتن یاہو حکومت کے خلاف تل ابیب اور حیفا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

اسرائیلی اپوزیشن کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے ہفتہ کی شام تل ابیب کے وسط اور حیفا شہر کے ھبیما سکوائر میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ نیتن یاہو کی حکومت کے قانونی نظام میں اصلاحات اور سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناقدین نے کہا کہ یہ اقدام جمہوری چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو تباہ کر دے گا۔

شاس پارٹی کی نئی صہیونی حکومت کو تحلیل کرنے کی دھمکی کیوں؟

انتہا پسند صہیونی تنظیم "شاس" جو اسرائیل کے حکمران دائیں بازو کے اتحاد کے اہم اجزاء میں سے ایک ہے نے دھمکی دی ہے کہ اگر صیہونی سپریم کورٹ نے اس کے رہ نما "آریہ درعی" کی بطور وزیر داخلہ تقرری کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ نئی صہیونی حکومت کو تحلیل کر دے گی۔ .

ہزاروں صیہونیوں کے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے

ہفتے کی شام ہزاروں صہیونیوں نے "تل ابیب" کے مرکزمیں بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کی نئی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسند حکومت عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کررہی ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں عدالتی نظام کم زور ہو رہا ہے۔

’نیتن یاہو حکومت سرکاری پالیسی کےتحت غرب اردن کا الحاق کرسکتی ہے‘

اسرائیل کی بیس انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ نئی دائیں بازو کی صہیونی حکومت مقبوضہ فلسطینی اراضی کے الحاق (تصرف) کو ایک سرکاری پالیسی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی نئی حکومت کا آج اعلان متوقع

توقع ہے کہ نامزد صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آدھی رات سے پہلے نئی حکومت کا اعلان کریں گے جس کے بعد وہ اپنی چھٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ’گرم موسم سرما‘ فوجی مشقیں

صہیونی قابض فوج نے ہفتے کی شام شمالی مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں فوجیوں کی شرکت کے ساتھ جامع، وسیع اور حیران کن فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

اگلی حکومت عدم استحکام کا شکار ہو گی:ارکان کنیسٹ

دائیں بازو اور اپوزیشن کی طرف سے دو اسرائیلی ارکان کنیسٹ نے کہا ہے کہ اگلی قابض حکومت عدم استحکام کا شکار ہو گی اور اپنی چار سالہ مدت پوری نہیں کرے گی۔

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل میں ڈیڈ لاک برقرار، لیکوڈ مایوس

سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتوار کی شام حکومت سازی کی کوششوں میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتحادی مذاکرات میں ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔