پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی فوج کے ایلیٹ بریگیڈ کی ایک چوتھائی فورسز قتل ہوچکی

اسرائیل کے گولانی بریگیڈ کے سابق کمانڈر اور قابض فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف موشے کاپلنسکی نے کہا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ اور اس کے نتیجے میں غزہ میں زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے بریگیڈ اپنی لڑاکا افواج کا ایک چوتھائی حصہ کھو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کو مشکوک قراردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مگر فوج اپنے نقصانات چھپا رہی ہے۔

سات اکتوبرسے اب تک تقریباً 5000 فوجی زخمی،2000 معذور

غزہ کی پٹی میں جنگ کے 64ویں دن ہفتے کے روز اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 5000 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں متعدد افسران اور اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افسران کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ان میں تین اہلکار بھی شامل ہیں اس کے علاوہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ شدید زخمی بھی ہوئے۔

سات اکتوبر کے بعد نصف ملین صہیونی اسرائیل چھوڑ گئے

نام نہاد صیہونی آبادی اور امیگریشن اتھارٹی کے شماریاتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً نصف ملین اسرائیلی فرار ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ ڈویژن کمانڈر کی حماس کی کارروائی میں ہلاکت کا اعتراف

ہفتے کی شام اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ سات اکتوبر "غزہ ڈویژن" میں جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

طوفان الاقصیٰ:مجاھدین کے ہاتھوں 1600 قابض فوجی معذور ہو چکے

اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو "طوفان الا قصی" کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1600 اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔

غزہ جنگ،اسرائیلی معیشت تباہ،48 ارب ڈالر کا نقصان

اسرائیلی قابض ریاست میں ایک مالیاتی مشاورتی کمپنی نےکہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کی وجہ سے موجودہ اور اگلے برسوں کے دوران قابض معیشت پر تقریباً 48 ارب ڈالر کا بوجھ پڑے گا۔

اسرائیلی فوج کا اپنے شہریوں پر ہیلی کاپٹر سے حملے کا اعتراف

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو کبوتز ریئم کے قریب منعقد ہونے والے ’نووا میوزک فیسٹیول‘ کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی علاقے میں گھس کر کنسرٹ کو بے ساختہ نشانہ بنایا تھا تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7262 ہو گئی ہے

صہیونی قابض افواج نے منگل کی شام تسلیم کیا کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 7262 ہو گئی ہے۔