پنج شنبه 08/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیلی گولہ باری سے فلسطینی ڈاکٹر زخمی

ایک فلسطینی ڈاکٹر اور قدس بریگیڈ کا ایک کارکن اسرائیلی قابض فوج کی گاڑی کی گولہ باری سے ہفتہ کے روز جبالیہ میں زخمی ہوگئے-

فلسطینیوں کے باہمی اختلاف کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت نہیں :نونو

فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مندوب ریاض منصور کی کوشش ہے کہ فلسطینیوں کی باہمی لڑائی کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرادیا جائے، اسی لئے انہوں نے ایک قرارداد تیار کی ہے

فلسطین میں سات بچوں کی ماں علاج دستیاب نہ ہونے سے جاں بحق

اکتیس سالہ عائدہ عبدالآل کینسر کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی، غزہ کی پٹی پر عائد پابندی کی وجہ سے وہ بیرون غزہ سفر نہ کرسکی اور اسے کیمو تھراپی علاج میسر نہ آ سکا-

حماس نے فلسطینی قانو ن ساز کونسل کے ارکان کی گرفتاری کی مذمت کردی

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے اسرائیلی فوجی دستوں کے ہاتھوں حماس سے تعلق رکھنے والے دواراکین کی گرفتاری کو غیر اخلاقی جرم قرار دیا ہے اور اسے فلسطین کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے- غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزہری نے کہا ہے

اسرائیل کی فلسطینی اٹھارٹی کے خلاف قانون سازی موخر

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بھاری مالی جرمانے عائد کرنے کے حوالے سے قانون ساز ی موخر کردی ہے -

غزہ کی پٹی پر آپریشن کا وقت قریب آگیا ہے – اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا وقت قریب آگیا ہے-

حافیر سولانا اسرائیلی سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں: بریڈویل

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے یورپی یونین کے مندوب برائے مشرق وسطی حافیر سولانا کے دورہ مشرق وسطی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس دورے کو خطے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا-

غرب اردن کی حدود میں تبدیلی کی تجویز قوم سے مذاق ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صدر محمود عباس کی غرب اردن کی حدود میں تبدیلی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے ساتھ مذاق قرار دیا-

محمود عباس کو قوم کی قسمت سے کھیلنے کی اجازت نہ دیں گے :محمد نزال

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی راہنما محمد نزال نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو اجازت نہ دیں گے کہ وہ ان کی خواہشات اور قربانیوں کا تمسخر اڑائیں-

غزہ میں ادویات کی شدید قلت، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر باسم نعیم نے اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں صحت کے شعبے کو پہنچنے والے مسائل اور مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے-