دوشنبه 12/می/2025

اخبار فلسطین

بش نے فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان نہیں بلکہ خواہش کا اظہار کیا :ابو زھری

اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس)نے انا پولیس میں ہونے والی کانفرنس کو ناکام قرار دیا اور اقرار کیا کہ اسرائیلی ،فلسطینی ،عرب اور عالمی نمائندوں نے اپنی تقاریرمیں انا پولیس کانفرنس کی ناکامی کا اعتراف کیا -

غزہ پرحملے کے لیے اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت میں اضافہ

امریکہ میں منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کسی بڑے آپریشن کے لیے فوجی نقل وحرکت میں اضافہ کردیا ہے-

اردن میں اناپولس کانفرنس کے خلاف مظاہرہ

اردن کے دارلحکومت عمان میں ہزاروں افراد نے امریکہ میں ہونے والی امن کانفرنس کے خلاف مظاہرہ کیا-

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے چار ارکان شہید، بدلہ لیں گے: حماس

غزہ کے مشرقی علاقے عبسان میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے چار ارکان شہید اور ایک زخمی ہو گیا-

امریکہ دنیا کو گمراہ کررہا ہے: عوامی محاذ برائے آزادئ فلسطین

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر ماہر الطاہر نے امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر اناپولیس میں منعقدہ کانفرنس کو مسلح مزاحمت کے خاتمے کی سازش قرار دیا ہے-

اناپولیس امن کانفرنس میں عرب ممالک کی شرکت پر شدید تنقید

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر اناپولیس میں منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس میں عرب ممالک کی بڑی تعداد میں شرکت تجزیہ نگاروں کے تجزیوں کا محور و مرکز بنی ہوئی ہے-

ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہ ہوں گے: ھنیہ

فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہ ہوں گے نہ ہی اسرائیلی ریاست کو تسلیم کریں گے-

اناپولیس کانفرنس اسرائیلی تسلط کو مضبوط کرنے کے لئے ہے :شیخ صلاح

1948ء میں اسرائیل کے قبضے میں جانے والے فلسطینی علاقے کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ اناپولیس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی پردہ پوشی کی جاسکے-

اسرائیلی بحریہ کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید پانچ زخمی

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے ساحل پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دو فلسطینی پولیس اہلکار شہید اور دیگر پانچ کو زخمی کردیا- تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی پولیس اہلکار ساحل سمندر پر اپنے سیکورٹی فرائض انجام دے رہے تھے-

ایک اور نیا معاہدہ

امریکہ میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ہونے والی کانفرنس اس اعلان کے ساتھ ختم ہوگئی ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی رہنما آج سے وائٹ ہاؤس میں نئے امن مذاکرات کا آغاز کریں گے۔اسرائیل اور فلسطین دونوں اگلے برس کے خاتمے تک مشرقِ وسطیٰ میں امن کی خاطر ایک جامع معاہدے کے لیے مذاکرات پر رضا مند ہوگئے ہیں۔