چهارشنبه 30/آوریل/2025

اخبار فلسطین

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی بحری جہازوں کو نہر سویز اور پاناما کینال سے مفت گذرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

واشنگٹن ۔مرکزاطلاعات فلسطین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اور کمرشل جہازوں کو نہر سویز اور پاناما کینال سے آزادانہ اور مفت میں گذرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے اس معاملے کو فوری طور پر اٹھانے کو کہا […]

حماس کی ایران کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکے کے بعد ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی

مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے افسوس ناک دھماکے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران، اس کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی […]

جزیرہ النقب میں فلسطینی نوجوان قتل، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں جزیرہ نما النقب کے شہر رہط میں اتوار کی صبح یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی عرب نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے عنان ابو عید پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی […]

غزہ میں صحت کی عمومی صورت حال نازک اور غیر مسبوق حد تک خراب ہے:ڈائریکٹر الشفاء ہسپتال

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے انسانی ہمدردی اور طبی امداد کے داخلے پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت کی وجہ سے صحت کے شعبے کی شدید ابتری کے بارے میں […]

’انروا‘ کا قانونی استثنیٰ ختم کرنا امریکہ کی جانب سےقضیہ فلسطین کا وجود مٹانے کی سازش ہے:حماس

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) سے قانونی استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ ایک بار پھرقابض صہیونی پالیسیوں اور اقوام متحدہ کے ادارے کو ختم کرنے کی اس کی منظم […]

سٹاک ہوم میں سینکڑوں مظاہرین کا غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور امداد کے داخلے کےلیے مارچ

سٹاک ہوم – مرکزاطلاعات فلسطین سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہفتے کے غزہ کی پٹی میں جاری فلسطینی نسل کشی کی مذمت اور فلسطینی عوام کو علاقے سے بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف ایک مارچ کا اہتمام کیا گیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین اسٹاک ہوم کے ضلع […]

ہسپانوی حکومت سے اسرائیل پر جامع فوجی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

میڈرڈ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطین میں قابض اسرائیل کے خلاف ہسپانوی نیٹ ورک برائے یکجہتی (RESCOP) نے حکومت کے قابض اسرائیل کے ساتھ گولہ بارود کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئےاسے قابض اسرائیل پر "جامع فوجی پابندی عائد کرنے” کی جانب صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔ نیٹ […]

القسام بریگیڈز نے ایک سرنگ کے اندر اسرائیلی قیدیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی فوٹیج جاری کردی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز قابض فوج کی جانب سے ان کی قید کی جگہ پر بمباری کے بعد متعدد اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کی فوٹیج نشر کی۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر ایک مختصر بیان میں جس میں ایک ویڈیو کلپ […]

عالمی تنظیموں کا غزہ میں طبی سامان کی قلت اور فضلے کے ڈھیروں کے سنگین نتائج پر انتباہ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں طبی سامان ختم ہو رہا ہے۔اس کے 16 ٹرک محصور غزہ میں داخل ہونے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘نے بھی خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فضلہ جمع […]

القسام بریگیڈز کی شجاعیہ میں مزاحمت کاروں کی اسرائیلی اسپیشل فورس پر حملے کی تفصیلات جاری

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے مشرقی غزہ شہر میں شجاعیہ محلے کے مشرق میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاھدین نے جمعہ کے روز […]