چهارشنبه 30/آوریل/2025

اخبار فلسطین

غزہ: اسرائیلی فوجی سے چھینے گئے کیمرے میں جنگی جرائم کے ہوشربا مناظر کا انکشاف

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین گذشتہ جولائی میں مشرقی غزہ شہر کے علاقے الشجاعیہ میں جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجی سے چھینے گئے ایک کیمرے سے خصوصی تصاویر اور ہولناک جرائم کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ ان مناظر میں غاصب فوجیوں کو غزہ میں نہتے لوگوں پر تشدد کرتے اور انہیں زدو کوب کرتے دیکھا […]

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا جنگی جرم ہے:ترکیہ، قطر

دوحہ – مرکز اطلاعات فلسطین قطر اور ترکیہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا سنگین جرم ہے جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے زور دیا کہ ان کے ملک نے […]

اسرائیلی میزائل سے پڑوسیوں کے گھر کی چھت پر پھینکے گئے ننھے علی پر کیا گذری؟

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں ڈیڑھ سال سے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کے خون کے ساتھ کھیلی جانے والی ہولی اور ان کے کرب، مصائب اور تکالیف کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ظلم، جبر، تشدد، سفاکیت اور جارحیت جیسے الفاظ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو بیان کرنے کے لیے […]

یمن کے متعدد علاقوں پر امریکی بمباری

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے یمن میں متعدد گورنریوں اور علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے سات فضائی حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے اتوار کی شام […]

غزہ میں نسل کشی جاری،51 فلسطینی شہید ،115 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک قابض اسرائیلی جارحیت سے 52,243 فلسطینی شہید اور 117,639 زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے اتوار کے روز اپنے یومیہ بیان میں کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 شہداء […]

حسین الشیخ کونائب صدر منتخب کرنا محمود عباس کی سیاسی اجارہ داری کی بدترین مثال ہے:حماس

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے زور دے کر کہا ہے کہ ’فلسطین لبریشن آرگنائزیشن‘ کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے حسین الشیخ کی بطور نائب صدر تقرری کی منظوری کا فیصلہ بیرونی حکم نامے پرعمل درآمد کا نتیجہ ہے ۔ اس کے لیے استثنیٰ اور اخراج کے نقطہ نظر کی تقدیس […]

غزہ میں آٹے کا ذخیرہ ختم ہوچکا،’انروا‘ فوری طور پر امداد سے لدے تین ہزار ٹرکوں کو لانے کا مطالبہ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے پاس آٹے کی سپلائی ختم ہو گئی ہے۔ قبل ازیں "ورلڈ فوڈ پروگرام‘‘ نے 25 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں اس کے پاس خوراک کا ذخیرہ […]

دو ارب مسلمانوں کی غزہ کو حقیقی مدد فراہم کرنے میں ناکامی شرمناک ہے: فوزی برہوم

رباط – مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان فوزی برہوم نے دو ارب مسلمانوں کے غزہ کو بامعنی مدد فراہم کرنے اور قابض اسرائیلی اور امریکی ظلم وجبر کے خلاف کھڑے ہونے کی نااہلی پر عالم اسلام کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مراکش کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی […]

غزہ:خان یونس پر اسرائیلی بمباری میں 3 فلسطینی شہید

خان یونس – مرکز اطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین شہری شہید ہو گئے۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ مشرقی خان یونس میں آج صبح اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں […]

قابض اسرائیلی فوج جنگ کے آغاز کے بعد سے روزانہ 9 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتل کررہی ہے: رپورٹ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ذریعے کی جانے والی نسل کشی کے بارے میں خوفناک اعدادوشمار شائع کیے ہیں۔ میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف نسل کشی […]