جمعه 09/می/2025

مسجد اقصیٰ آزاد کرانے کے لیے مسلمان جہاد کی تیاری کریں: فلسطینی علماء

اتوار 10-جون-2012

فلسطین کے کئی سرکردہ علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طورپر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور پورا فلسطین صرف مسلح جہاد کے ذریعے آزاد ہو گا۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی مادی اور معنوی میں امداد میں اضافےکے ساتھ ساتھ قبلہ اول آزاد کرنے کے لیے جہاد کی تیاری کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علماء نے ان خیالات کا اظہار لبنان کے صدر مقام بیروت میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کی پینتالیس ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔

فورم میں فلسطین، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے علماء اور دینی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ علماء کرام نے اپنی تقریروں میں عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ ازاد کرانے کے لیے تمام وسائل کا کھل کر استعمال کریں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے قبلہ اول کی آواز کو دنیا بھرمیں اٹھایا جائے، دینی اور سیاسی جماعتیں سیاسی میدان میں سرگرمی کا مظاہرہ کریں، ثقافتی حلقے اپنی ذمہ دار نبھائیں، تاجر اور مالدار لوگ مالی مدد کریں اور بالخصوص مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے پورا عالم اسلام یکجان ہو جائے۔

کانفرنس میں ممتاز عالم دین اور نصرت فلسطین و القدس کونسل کے چیئرمین الشیخ احمد درویش الکردی نے  اہالیان القدس کی قبلہ اول کے لیے خدمات اور قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے باشندے گذشتہ پینتالیس سال سے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کے سامنے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔

اس موقع پر لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے خطاب میں کہا کہ صرف فلسطینیوں ہی کو نہیں بلکہ پوری مسلم برادری کو آزادی اور حقوق کے لیے  مزاحمت کو اولین تزویراتی حکمت عملی کے طورپر اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے مشترکہ مزاحمتی حکمت عملی اپنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی