اسرائیلی جیلوں میں اسیران کی اعلی کمیٹی کے سربراہ کمانڈر یحی سنوار نے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے مطالبوں کی سختی سے مذمت کی ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب فلسطینی زمین پر اس کے وجود کو قانونی حیثیت دینا ہے-
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے-مزاحمت آزادی کی ضمانت ہے- آزادی کیلئے ثابت قدمی ،حوصلے اور جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے بین الاقوامی کمیٹی کی شرائط سازش ہیں-
واضح رہے کہ یحی سنوار کا تعلق غزہ کے خان یونس شہر سے ہے- وہ 22 سال سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں- انہیں اسرائیلی حکومت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے- وہ حماس کی سیکورٹی فورسز کے بانی ہیں