محصورین غزہ کے لیے قطری امداد پراعتراض کیوں؟
جمعہ 12-اکتوبر-2018
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کےحاشیہ برداروں بالخصوص عزام الاحمد اور ‘الاحمد مجد لانی نے برادر ملک قطر کی طرف سے غزہ کے محصورین کے لیے فراہم کیے گئے ایندھن کے عطیے پر سخت برہمی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے قطر کی طرف سے امداد پر احتجاج کرتے ہوئے اسے سرخ لکیر عبور کرنے اورغزہ میں”صدی کی ڈیل” کو نافذ کرنے اور غزہ کو الگ ملک بنانے کے متراف قرار دیا۔