نمک چھڑکنے والا بیان !
جمعہ 30-دسمبر-2016
طلوع اسلام کے بعد خلیفہ دوم حضرت عمربن خطاب کے دور میں 20اگست 636ء کو عرب فاتحین نے فلسطین کو فتح کر لیا۔ اس وقت ہیکل سلیمانی کا پورا علاقہ کھنڈر بنا ہوا تھا ، حضرت عمرنے اس علاقے کو صاف کروایا اور اس کے جنوبی حصے میں ایک جگہ نماز پڑھنے کیلئے مخصوص فرمائی ، یہی آج کی ‘مسجد اقصیٰ’ہے ۔ اس کے بعد 463ء سال تک یہاں عربی زبان اور اسلام کا دوردورہ رہا ۔