روہنگیا مسلمان ہمدردی کے مستحق کیوں!
پیر 11-ستمبر-2017
جس طرح جنوب مشرقی ایشیائی ریاست میانمار کے صوبہ اراکان کے روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے مصائب وآلام کم سے کم چالیس سال پرانے ہیں اسی طرح عالمی سطح پران کے حوالے سے مجرمانہ بے حسی بھی کوئی نئی بات نہیں۔ یہ بے حسی اور غفلت بھی عشروں پر محیط ہے۔